مزید دیکھیں

مقبول

امریکا کی پاکستان میں شہریوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے ایک...

ٹرین ڈرائیور زندہ الحمدللہ،باغی ٹی وی نے فیملی ذرائع سے کنفرم ذرائع سے خبر شائع کی

قصور جعفرآباد ایکسپریس ٹرین حادثے میں ٹرین ڈرائیور رانا محمد...

خوشی کی بات ہے کہ قرارداد کی سب نے حمایت کی ہے،شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا...

چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی پریکٹس سیشن میں زخمی

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے...

کراچی: ایک سال میں 5 لاکھ گاڑیاں ضبط کیں، ایڈیشنل آئی جی

کراچی: ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا...

نیول چیف کا ملائشیا کا دورہ،بحری افواج کے تعلقات میں ہوا اضافہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے دورہ ملائیشیا کے اختتامی مرحلے میں مصروف ترین دن گزارا،

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے دورہ ملائیشیا کے اختتامی مرحلے میں مصروف ترین دن گزارا، انھوں نے رائل ملائیشین نیوی کے ویسٹرن فلیٹ ہیڈکوارٹرز، سپیشل فورس ٹریننگ سنٹر، نیول شپ یارڈ اور نیول ایئر آرم کا بھی دورہ کیا ۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف نے رائل ملائشین نیوی کے ویسٹرن فلیٹ ہیڈکوارٹرز، سپیشل فورس ٹریننگ سنٹر، نیول شپ یارڈ اور نیول ایئر آرم کا دورہ کیا۔ ویسٹرن فلیٹ ہیڈکوارٹرز آمد پر ملائشین ویسٹرن فلیٹ کمانڈر نے پاکستان کے نیول چیف کا پرجوش استقبال کیا ۔ ملائشین ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

سربراہ پاک بحریہ نے ملائشین سپیشل فورس کے ٹرینگ سنٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر انھیں تربیتی اور آپریشنل سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔نیول چیف نے ٹریننگ سنٹر میں موجود سہولیات اور ٹریننگ کے معیار کو سراہا ، بعد ازاں نیول چیف نے بوسٹیڈ نیول شپ یارڈ کا دورہ کیا جہاں انھیں جہازوں کی مرمت اور مینٹیننس کی صلاحیتوں بارے بریفنگ دی گئی۔

ترجمان کے مطابق اپنے دورہ کے اختتام پر نیول چیف نے ملائشین نیول ایئر آرم کا دورہ بھی کیا اور وہاں مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف کا ملائشیا کا دورہ دونوں ممالک کو مزید قریب لانے اور بحری افواج کے درمیان تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔

پاک بحریہ کے سربراہ کی ملائشیا کی امن مشقوں میں شرکت

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan