سندھ کے علاقوں گھوٹکی اور جیکب آباد میں نہر میں شگاف پڑنے سے سیکڑو ایکڑ پر کھڑی فصل، گھر اور اسکول زیر آب آگئے ہیں جبکہ رپورٹ کے مطابق گھوٹکی کے گاؤں ناڑی گڈانی کے قریب آر ڈی سیون پر مسو واہ نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، جس سے کپاس اور چاول کی سیکڑوں ایکڑ پر فصل زیرآب آگئی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نہر میں شگاف کی اطلاع دینے کے باوجود محکمہ آبپاشی کا عملہ تاحال نہیں پہنچا، جس کی وجہ سے بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔ جبکہ جیکب آباد میں ٹھل موسیٰ اللہ آباد نہر میں بھی 10 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد پانی شہر کی طرف بڑھنے لگا، قریبی اسکول سمیت گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔
علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مکینوں کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے کے باوجود بھی محکمہ آبپاشی کا عملہ نہیں پہنچا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
بھتہ طلبی  پر ایس ایچ او سول لائن  کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
دوسری جانب گھوٹکی اور دیر میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق  گھوٹکی میں اوباڑو موٹر وے کے قریب مزدا اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق بھائیوں کا تعلق سکھر سے ہے۔ ادھر دوسری جانب دیر میں عشیری درہ روڈ پر کار کھائی میں جاگری، واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی۔ پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔








