نیسٹ،نرسنگ کے طلبا کو تعلیمی وظائف دے گا

نیسٹ اب تک چھ ہزار سے زائد طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کر چکا ہے
0
132
nest

نیسٹ اسکالرشپ، ایم سی بی اسلامک بینک کے تعاون سے نرسنگ کے طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کریگا
وزارت قومی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے ذیلی ادارہ نیشنل انڈومنٹ اسکالرشپ فار ٹیلنٹ NEST اور ایم سی بی اسلامک بینک کے درمیان طلبہ کو نرسنگ اسکالرشپ فراہم کرنے کے لیے معاہدہ طے پا گیا .

اس حوالے سے وزارت قومی تعلیم پیشہ ورانہ تربیت میں ہونے والی تقریب میں نیسٹ، وزارت قومی تعلیم کے اعلی افسران اور ایم سی بی کے حکام نے شرکت کی. وفاقی سیکرٹری تعلیم وسیم اجمل چوہدری اور ایم سی بی جنرل منیجر محمد ابراہیم نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے.اس موقع پر جی ایم نیسٹ سیدہ ہاجرہ سہیل، اسسٹنٹ منیجر پلاننگ ملک مظہر، کمیونیکیشن آفیسر ولید بن مشتاق سمیت نیسٹ کے دیگر افسران اور ایم سی بی بینک کی جانب سے ریجن ہیڈ ملک طاہر اور ایریا منیجر صلاح الدین بھی موجود تھے. معاہدے کے تحت ایم سی بی اسلامک بینک ہر سال نیسٹ کو اسکالرشپ کی مد میں فنڈ فراہم کریگا جس سے بی ایس نرسنگ کے طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کیے جائیں گے.نیسٹ ان فنڈز سے وظائف کی فراہمی ، طلبہ کے انتخاب سمیت تمام امور کی شفافیت کو یقینی بنائے گا. نیسٹ ایم سی بی کے فنڈز سے وظائف کرے گا جبکہ آپریشنل اخراجات کےلیے ذاتی فنڈز استعمال کریگا.

نیسٹ پاکستان بھر میں تعلیمی ترقی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیے رہا ہے اور اس سلسلہ میں ہر ممکن تعاون اور دیگر اداروں کے ساتھ شراکت داری بڑھا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو وظائف فراہم کیے جا سکیں. نیسٹ اور ایم سی بی کے مابین یہ شراکت داری تعلیم کے فروغ اور پاکستان میں نرسنگ کی ڈگریاں حاصل کرنے والے مستحق طلباء کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔نیسٹ اب تک چھ ہزار سے زائد طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کر چکا ہے. نیسٹ ہر سال تین سو طلبہ کو اضافی اسکالرشپ فراہم کر رہا ہے جبکہ نرسنگ آرٹس کے علاوہ مستقبل قریب میں آئی ٹی سیکٹر اور مصنوعی ذہانت کے پروگرام کے لیے بھی اسکالرشپ پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے تاکہ مستحق اور غریب طلبہ کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

نرسوں کی بیرون ملک ملازمت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور

پرائیویٹ کلینک میں ڈاکٹر نے نرس کے ساتھ زیادتی کی

نرسنگ کے شعبے کی محرومیت دورکر دی گئی،پروفیسر الفرید ظفر

25 برس قبل بھرتی: جنرل ہسپتال کی29 نرسز کو گریڈ17 مل گیا

 ڈرپ لگوانے کے بہانے نرس کو لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا 

چلتی گاڑی میں نرس کے ساتھ اجتماعی زیادتی، گاڑی سے پریس کارڈ برآمد

چلڈرن ہسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد 

Leave a reply