نئی دہلی :ایک طرف ملک کے وزیراعظم اہم ترین مشن پر مصروف ہیں اور ملک میں امن و امان کی صورت حال کے بہتر ہونے کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیںتو دوسری طرف چور وزیراعظم کی بھتیجی کا پرس چھین کرفرارہو گئے ،اطلاعات کے مطابق ملک کے دارالحکومت دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بھتیجی کا پرس لے کر فرار ہونے والے ملزم کو دہلی پولیس نے اتوار کو گرفتار کرلیاہے جبکہ دوسرے بدمعاش کی تلاش جاری ہے۔گزشتہ روز مودی کی بھتیجی سے یہاں ایک پاش علاقے میں دو بدمعاش ان کا پرس لے کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد معاملہ سامنے آنے پر دہلی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی تھی۔
امریکہ سعودی عرب میں مفت میں فوج نہیں بھیج رہا ، ٹرمپ
دہلی پولیس نے بتایا کہ چوری کے واقعہ کے بعد سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کی شناخت کر لی گئی تھی اور پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے ملزم کا شناخت کیا۔ پولیس کو دیکھ کر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش لیکن کامیاب نہیں ہو سکا۔پولیس کے مطابق ملزم کا نام نونو ہے اور اسے ہریانہ کے سونی پت کے بڈواني گاؤں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ملزم نونو کے پاس سے وزیر اعظم کی بھتیجی سے چرایا سارا سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔
دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا
پولیس نے کہا کہ اس کے ساتھ ایک اور ملزم بھی اس میں شامل تھا جس کی تلاش کی جاری ہے اور اسے بھی جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔واضح رہے کہ مودی کی بھتیجی دمينتی بین مودی صبح امرتسر سے دہلی لوٹی تھی۔ ان کا کمرہ سول لائنز علاقے میں واقع گجراتی سماج بھون میں بک کی گیا تھا۔ وہ پرانی دہلی سے آٹو سے فیملی کے ساتھ گجراتی سماج بھون پہنچیں گیٹ پر اتر ہی رہی تھی کہ اسکوٹی سوار دو بدمعاشوں نے ان کا پرس چھین لیا۔دمينتی نے خود کو مودی کی بھتیجی ہونے کا دعوی کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پرس میں تقریباً 56 ہزار روپے، دو موبائل اور کچھ اہم دستاویزات موجود تھے۔