نگران کابینہ بلوچستان؛ 6 ارکان نے حلف اٹھالیا

پہلے مرحلے میں 22 اگست کو 5 اراکین نے حلف اٹھا لیا تھا
0
33
Balochistan

بلوچستان کی نگران کابینہ کے 6 ارکان نے حلف اٹھالیا، گورنربلوچستان عبدالولی کاکڑ نے وزرا سے حلف لیا ہے جبکہ گورنرہاؤس کوئٹہ میں نگراں وزرا کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا ہے جس میں نگراں وزیر اعلی علی مردان ڈومکی سمیت اعلی حکام نے بھی شرکت کی ہے۔

بلوچستان کے صحافی مجیب احمد کے مطابق گورنر بلوچستان ولی خان نے نگراں وزرا سے حلف لیا ہے اور حلف لینے والوں میں امیر محمد جوگیزئی، جمال خان ریئسانی، سردار اعجاز جعفر، امان اللہ کنرانی، شیخ محمودالحسن مندوخیل اور آصف الرحمان شامل تھے۔

تاہم واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 22 اگست کو 5 اراکین نے حلف اٹھا لیا تھا اور گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کابینہ کے اراکین سے حلف لیا ہے جبکہ اس سے پہلے مرحلے میں حلف لینے والوں میں کیپٹن ریٹائرڈ زبیر جمالی، پرنس احمد علی، امجد رشید، عبدالقادر بلوچ اور جان اچکزئی شامل تھے اور وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے نگراں کابینہ کو محکمے تفویض کر دیے تھے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنیوالا جعلی سائنسدان گرفتار
ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا
جبکہ نگراں صوبائی وزیر کیپٹن (ر) زبیر جمالی کو داخلہ و قبائلی امور جیل خان جات اور پی ڈی ایم اے کا قلمدان دے دیا گیا اور نگراں صوبائی وزیر امجد رشید کو خزانہ اور ریونیو جبکہ نگراں صوبائی وزیر جان اچکزئی کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دیا گیا علاوہ ازیں صوبائی وزیر ڈاکٹر عبدالقادر بخش بلوچ کو محمکہ تعلیم اور سیاحت کا قلمدان دیا گیا اسی طرح‌نگراں صوبائی وزیر پرنس احمد علی احمد زئی کو صنعت، کامرس، توانائی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکموں کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

Leave a reply