نگران وزیراعظم کا افغانستان کے عبوری وزیر اعظم کو جوابی خط
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند کو جوابی خط اور اس خط میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان کے افغانستان سے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، ہم پڑوسی اوربھائی ہیں جبکہ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان تعلقات کی جڑیں باہمی مذہب، ثقافت، تاریخ سے جڑی ہیں، دو طرفہ سیاسی، سلامتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پُرعزم ہوں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ علاقائی تجارت اور روابط میں اضافہ پاک افغان عوام کی خوشحالی کیلئے ضروری ہے، ہمیں مل کردونوں ممالک کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے کام کرنا چاہیے اور سفارتی ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے افغانستان کے عبوری وزیر اعظم کو جوابی خط لکھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
19 ستمبر کو کراچی کے نوجوان سڑکوں پر نکلیں. حافظ نعیم الرحمان
شیخ رشید کی پوری عوامی مسلم لیگ گرفتار ہو گئی
نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،مریم نواز
نیا آپریٹنگ سسٹم کل سے آئی فون صارفین کیلئے دستیاب ہوگا
جبکہ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ افغان وزیر اعظم نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا خط لکھاتھا، سفارتی ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم نے ملامحمد حسن اخوند کے تہنیتی خط پر شکریہ اداکیا