فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

لکی مروت میں پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
0
85

کراچی میں کورنگی گلزار کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت سعید کلہوڑو کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول لاڑکانہ سے تعلق رکھتا ہے اور اس نے پسند کی شادی کی تھی۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی والدین کی مرضی کے بغیر شکار پور سے کراچی آگئی تھی اور واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول برآمد کیے جبکہ پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار چار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کا تعلق لڑکی کی برادری سے نکلا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

جبکہ دوسری جانب لکی مروت میں پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، لکی مروت میں تھانہ سرائے گمبیلا کے حدود بچکن احمد زئی کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ہوئی جس میں اے ایس آئی سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ زخمیوں میں پی ایس آئی آصف اقبال، کانسٹیبل حبیب الرحمن، کانسٹیبل جاوید خان شامل ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو اشتہاریوں کی اطلاع ملی جس پر پولیس پارٹی نے کارروائی کی۔ اس دوران پولیس پر فائرنگ کی گئی جس سے پی ایس آئی سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے، تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھائیوں نے منی لانڈرنگ سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب شخص سے بول خرید لیا
19 ستمبر کو کراچی کے نوجوان سڑکوں پر نکلیں. حافظ نعیم الرحمان
شیخ رشید کی پوری عوامی مسلم لیگ گرفتار ہو گئی
نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،مریم نواز
نیا آپریٹنگ سسٹم کل سے آئی فون صارفین کیلئے دستیاب ہوگا

خیال رہے کہ مقامی لوگوں کے مطابق احمد زئی لوانگ خیل میں 10 سالہ بچے کے حادثاتی طور پر فائرنگ لگنے سے جاں بحق ہونے پر صلح کے لئے جانے والے مشران کو راستے میں پولیس نے روک لیا، پولیس نے مقامی لوگوں سے اسلحہ لینے کی کوشش کی جس پر تلخ کلامی ہوئی جس کے باعث پولیس نے فائرنگ کی جبکہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

Leave a reply