نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی،
درخواست میں نگران مشیر احد چیمہ اور فواد حسن فواد اور پرنسپل سیکرٹری سید توقیر حسین،کو بھی عہدوں سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے ،الیکشن کمیشن میں دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم آئندہ ہونیوالے انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں، نگران حکومت کے عہداران کے ہوتے ہوئے انتخابات کی شفافیت ممکن نہیں،اگر حکومت شفاف الیکشن چاہتی ہے تو وزیراعظم اور فواد حسن کو انکے عہدوں سے ہٹایا جائے ۔درخواست الیکشن کمیشن میں سپریم کورٹ کے وکیل سید عزیز الدین کاکا خیل نے جمع کرادی ہے
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو