نہتی کشمیری قوم کے ساتھ آج سارا پاکستان کھڑا ہے، مشعال ملک

0
44

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری قوم نہتی قوم ہے ، حریت رہنما جیلوں میں قید ہیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشعال ملک نے پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستان نے اپنا یوم دفاع کشمیریوں کے نام کیا، ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر سے بھارتی فوج کو نکالا جائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو حق خوداردایت دیا جائے.

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم نہتی قوم ہے جس کے حریت رہنما جیلوں میں قید ہیں ،پاکستانی قوم ایک ہو کر یکجہتی کے ساتھ کشمیریوں کا ساتھ دیں،آج پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

مشعال ملک نے اپنے شوہر کے حوالہ سے بتایا کہ آج میرے شوہر یٰسین ملک تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں قید ہیں ،اس کے علاوہ اور جتنے بھی سیاسی قیدی ہیں پاکستانی قوم انکی آواز بنیں،

دوسری جانب پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر وزیراعظم عمران خان آج ایل او سی کا دورہ کریں گے، لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ یوم دفاع کا دن منائیں گے، وزیراعظم عمران خان مظفر آباد میں شہید کے گھر بھی جائیں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کشمیر کے حوالہ سے بتایا کہ وزیراعظم آج ایل او سی پر جائیں گے، وہ مظفر آباد میں شہید کے گھر بھی جائیں گے اور ان کے اہلخانہ سے یکجہتی کریں گے،

واضح رہے کہ امسال چھ ستمبر یوم دفاع کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ستمبر جمعہ کو یوم دفاع کے ساتھ کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہو گا، ملک بھر کے تمام دفاتر دن 3 بجے کے بعد بند رہیں گے، اس سلسلہ میں وزارت داخلہ نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

Leave a reply