نماز کی بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نماز کی بے حرمتی کرنے والا بدبخت گرفتارکر لیا گیا
پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا، ملزم محمد آصف کو مظفر گڑھ کے علاقے تھانہ شاہ جمال پولیس نے حوالات میں بند کر دیا ملزم درزی کا کام کرتا تھا کچا کینجر ہیڈ 76 سے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارواٸی عمل میں لائی جا رہی ہے، ملزم کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ محمد آصف نماز کے دوران رقص کرتے ہوئے شعائر اسلام کی توہین کر رہا تھا جس سےمسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ،ویڈیو کو محفوظ کرنے کے بعد ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو ملزم گھر میں ہی موجود تھا ،ملزم نے اعتراف کیا کہ دوست کی شادی پر یہ ویڈیو بنی تھی، مجھ سے غلطی ہو گئی ہے، ملزم نے جرم تسلیم کیا، ملزم کے خلاف شعائر اسلام کی توہین کے حوالہ سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو سکیورٹی خطرات کے پیش نظر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ویڈیو بنانے والے اور وہاں موجود افراد کی تلاش جاری ہے.
نماز کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر صارفین نے ملزم کی گرفتاری اور سخت سزا کا بھی مطالبہ کیا تھا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گزشتہ روز ٹرینڈ بھی چلایا گیا

ایک صارف کا کہنا تھا کہ نماز کی اس طرح بے حرمتی۔۔اللہ رحم فرمائے ہم سب پر۔۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہماری درخواست ہے اس نوجوان کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دیں۔برائے مہربانی اگر ان افراد کو کوئی جانتا ہے تو متعلقہ اداروں کی رہنمائی کریں تاکہ یہ گرفتار ہوسکے۔
نماز کی اس طرح بے حرمتی۔۔اللہ رحم فرمائے ہم سب پر۔۔
حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہماری درخواست ہے اس نوجوان کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دیں۔
برائے مہربانی اگر ان افراد کو کوئی جانتا ہے تو متعلقہ اداروں کی رہنمائی کریں تاکہ یہ گرفتار ہوسکے۔#بےشرم_انسان_کوگرفتارکرو pic.twitter.com/UKEsGYGzfF
— Aqsa Aziz Jamali (@AqsaLeelaJamali) November 4, 2021
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ نماز کی بے حرمتی کرنے والا بدبخت آصف ولد حنیف قوم گوپانگ تھانہ شاہ جمال مظفرگڑھ سے گرفتار کر لیا گیا،ہماری ٹیم نے کل ہی اس ایشو کو اٹھایا تھا اور رات ہی پولیس نے اس کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا
نماز کی بے حرمتی کرنے والا بدبخت آصف ولد حنیف قوم گوپانگ تھانہ شاہ جمال مظفرگڑھ سے گرفتار
ہماری ٹیم نے کل ہی اس ایشو کو اٹھایا تھا اور رات ہی پولیس نے اس کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا#بےشرم_انسان_کوگرفتارکرو https://t.co/iVs4k5l6D4— Aneeba Rasheed (@aneebaPTI) November 6, 2021
واضح رہے کہ نماز کا نعوذ باللہ مذاق اڑانے والے نوجوان کی ویڈیوپر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سخت نوٹس لیا تھا جس کے بعد مظفر گڑھ پولیس نے فوری ایکشن لیا،ملزم آصف کو شاہ جمال، مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا،ملزم آصف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کاحکم دے دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایسے واقعہ سے ہر مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے-ملزم قانون کے تحت کسی رعایت کا مستحق نہیں –
شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی
محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا
وزیراعظم نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف
سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان
خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی
8 سالہ بچے پر توہین مذہب کا الزام، طاہر اشرفی نے حقیقت بتا دی
توہین عدالت کیس، وزیراعظم بھی اپنا بیان حلفی جمع کرائیں،عدالت کا حکم
سرینا عیسیٰ عدالت میں آبدیدہ،کل آپ کی بیویاں بھی یہاں کھڑی ہوسکتی ہیں،قاضی فائز عیسیٰ
اللہ مجھےغرق کرے اگرمیں…جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سپریم کورٹ میں دلائل
میں بوڑھا ہوں،بال سفید ہو گئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،کچھ خدا کا خوف کریں،جسٹس منظور ملک
قاضی فائز عیسٰی کی بات غیر مناسب،آپ اچھے انسان ہیں بات ختم کریں،سپریم کورٹ
قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس،سرکاری وکیل کے دلائل پر قاضی فائز خاموش نہ رہ سکے
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بینچ سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال پر سوال اٹھا دیا
کیا یہ لوگ جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہورہے یا پھر شرم آرہی توہین عدالت کیس میں عدالت برہم
حلیم عادل کو قائد حزب اختلاف بنانا سندھ اسمبلی کی توہین ہے ،پیپلز پارٹی








