وزیراعلیٰ کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک:معاملات نئی شکل اختیارکرگئے

0
83

کوئٹہ:وزیراعلیٰ کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک:معاملات نئی شکل اختیارکرگئے اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آہستہ آہستہ دم توڑتی ہوئی نظرآرہی ہے ،

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد تحریک کو ناکام کرنے کے لئے ناراض ارکان کو منالیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بلوچستان میں ناراض حکومتی ارکان کے تحفظات دور کردئیے اور مصالحتی کمیٹی ارکان کومنانےمیں کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد حکومتی ارکان جام کمال کیخلاف تحریک کاحصہ نہیں ہونگے۔

کوئٹہ سے وزیراعلیٰ کے قریبی ساتھیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چئیرمین سینیٹ نے ناراض صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کےلے کمیٹی کے قیام کی یقین دہانی کرا دی، کمیٹی اگلے ہفتے قائم کی جائے گی، جو سینیٹرز، ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی وزرا پر مشتمل ہوگی۔وزیراعلیٰ بلوچستان پندرہ دن میں ناراض اراکین کے تحفظات دورکریں گے۔

دوسری طرف سابق وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ ناراض حکومتی اراکین کوتقریباً منالیا ہے، ناراض دوستوں کے تحفظات اتنے شدید نہیں تھے۔

سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ کو مہلت دینے کی باتیں افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادانشااللہ ناکام ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی متحرک ہوگئے تھے۔

اس صورت حال سے نمٹنے کےلیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کےرہنماؤں سےملاقات کی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے پر مشاورت کی گئی تھی۔

چیئرمین سینیٹ نے ناراض ارکان سے ذاتی حیثیت میں ملنے کا بھی فیصلہ کیا تھا ۔ملاقات میں خالد مگسی،منظورکاکڑ، سرفرازبگٹی، عبدالقادر، احمدخان، نصیب اللہ بازئی سمیت دیگر اراکین شامل تھے

Leave a reply