شہباز گل کے ساتھ یکجہتی کے لئے تحریک انصاف کا کوئی رہنماء عدالت نہیں آیا

تحریک انصاف کے رہنماء کو آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم ان سے اظہار یکہتی کیلئے تحریک انصاف کی طرف سے کوئی بھی رہنماء موجود نہ تھا.

شہباز گل پر غداری کے مقدمے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل سے دور ہوگئے ہیں اور کوئی بھی رہنماء ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عدالت نہیں پہنچا.

عدالت آمد پر شہباز گل کے خلاف عدالتی احاطے میں موجود کچھ لوگوں نے ان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
فوج کے خلاف بیان عمران خان کے کہنے پر دیا،شہباز گل کا اعتراف
صحافیوں کی جانب سے جب شہباز گل سے ان کے دیئے گئے بیان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ بیان فوج سے محبت کرنے والے کا بیان تھا۔

صحافیوں کی جانب سے شہباز گل سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو اپنے دیئے گئے بیان پر کوئی شرمندگی ہے؟

کیا وہ بیان آپ کا تھا یا پارٹی یا عمران خان کا؟، جس پر شہباز گل نے کہا کہ میرے بیان میں ایسا کچھ غلط نہیں کہ جس پر مجھے شرمندگی ہو۔

انہوں نے کہا: وہ ایک محب وطن کا بیان ہے.

صحافیوں نے دوبارہ ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے عوام کو فوج کے خلاف اکسانے کی کوشش نہیں کی؟

جس پر شہباز گل نے اپنے بیان کے معنی تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عوام کو فوج کے خلاف اکسانے کی کوشش نہیں کی ہے.

واضح رہے کہ عدالت پیشی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رہنما موجود نہ تھا اور نہ ہی کوئی کارکن موجود تھا۔

Comments are closed.