نان فائلرز کی اب تک کتنی موبائل سمز بلاک ہوئی؟ایف بی آر نے اعدادو شما رجاری کر دیئے

ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں کو 30 ہزار سمز بلاک کرنے کا ڈیٹا بھیجا ہوا ہے
0
148
sims

اسلام آباد: ایف بی آر نے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کے حوالے سے نیا ڈیٹا جاری کر دیا-

نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کہا ہے کہ اب تک 9 ہزار سمیں بلاک کردی گئیں، ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں کو 30 ہزار سمز بلاک کرنے کا ڈیٹا بھیجا ہوا ہے۔

ترجمان کے ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے کے لیے بھجوا رہا ہے، پی ٹی اے کے پاس سمز بند کرنے کا اختیار نہیں ہے،ایف بی ار انکم ٹیکس کے سیکشن 114 کے تحت سمز بند کرنے کے لیے ٹیلی کام کمپنیوں کو بھجوا رہا ہےایف بی ار نے 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلز کی سمز بلاک کرنے کی لسٹ شائع کی تھی، اس مقصد کے لیے انکم ٹیکس جنرل آرڈر 2024 پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔

سسیلین مافیا،گاڈ فادر اور پراکسی جیسے الفاظ کہیں گے تو کون برداشت کرے گا،طلال چودھری

پی ٹی آئی کے روپوش رہنماحماد اظہر تقریباً ایک سال بعد منظرعام پر آگئے

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات …

Leave a reply