ن لیگی رہنما اسمبلی کے باہر پہنچ گئے، غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے،ن لیگی رہنماؤں کا اعلان

ن لیگی رہنما اسمبلی کے باہر پہنچ گئے، غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے،ن لیگی رہنماؤں کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں

شاہدخاقان عباسی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس بلانا غیر اخلاقی ،غیر آئینی بھی ہے،رات کے اندھیرے میں نوٹیفکیشن جاری کیاگیا،نوٹیفکیشن میں کہاگیاوزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے ۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اکثریت ختم ہو چکی ہے ،یہ شور بتارہاہے کوئی بات نہیں کرسکتا صرف بدمعاشی چلے گی ،پاکستان عوام ان کا تماشا دیکھ رہے ہیں ، عمران خان اسی دن اکثریت کھوچکے جب ان کے وزیر خزانہ ہارے ،ہم ان بدمعاشوں کا مقابلہ کرینگے، آج پاکستان کے عوام ان چوروں سے پناہ مانگ رہے ہیں ۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اعتماد کاووٹ لینا بھی وزیراعظم کی ناکامی ہے،ہم نے اس بدمعاشی کامقابلہ اسمبلی کے اندر اورباہر بھی کرنا ہے، ہم نے شرافت کی سیاست کی ہے بدمعاشی کی سیاست نہیں چلے گی ، آج جواب صدر علوی نے دینا ہے ،کیا صدر نے خط لکھا ہے کہ عمران خان کے پاس اکثریت نہیں ،قومی اسمبلی کے سپیکر کوبھی جواب دینا پڑے گا۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فاشزم کی سیاست نہیں چلے گی ،عمران خان ہٹلر ہیں ،غنڈوں کے ذریعے اپوزیشن کی آواز کودبانا چاہتےہیں پاکستان میں ہٹلر کوئی نہیں بن سکتا ہے،فاشزم کی سیاست نہیں چلے گی ،ہرفورم پر مقابلہ کریں گے

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جعلی ہے، آج غنڈے بلائے ہیں، ہم اس بدمعاش حکومت سے ڈرنے والے نہیں ہیں،یہاں نواز شریف کے شیر کھڑے ہیں، غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے کدھر ہے وزیر داخلہ جو کہتا تھا یہاں کسی کو کھڑا نہیں ہونے دیں گے،میڈیا کے سامنے ہم پر حملہ کیا گیا،

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ یہ مدینہ کی ریاست ہے جہاں مانگنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں

قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی ارکان کی آمدجاری ہے۔خیبرپختونخواسے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،عمران خٹک،سلیم رحمان،ساجدمہمند،محبوب شاہ اوردیگرپہنچ گئے، ارکان اسمبلی کاکہناہے کہ آج کرپٹ ٹولے کوبتائیں گے کپتان کےساتھ کھڑے ہیں۔

اسلام آباد سیٹ سے شکست، وزیراعظم کا ایسا فیصلہ کہ سن کر مریم اور مولانا کی خواہش ہوئی پوری

وزیراعظم کا اعتماد کاووٹ ،اوپن ہو گا یا سیکرٹ؟ اعلان ہو گیا

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ،کن سینیٹرز کا کردار بڑھ گیا، سب کی نگاہیں ان کی طرف

سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟

سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم

کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا

سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں

کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب

تحریک انصاف اور اتحادیوں کی مشترکہ حکمت عملی تیار

وزیراعظم عمران خان زندہ باد، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات بھی سامنے آ گئے

قومی اسمبلی کا اجلاس دن سوا بارہ بجے شیڈول ہے۔ 340 کے ایوان میں حکومتی اتحاد کی تعداد 180 جبکہ اپوزیشن کے پاس 160 ووٹ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے قومی اسمبلی کے 171 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہوگی جبکہ اس وقت ایوان زیریں میں حکومتی اتحاد کے ارکان کی تعداد 180 ہے

پی ٹی آئی کارکنان نے ن لیگی رہنماؤں کو گھیر لیا

Comments are closed.