ن لیگی رکن اسمبلی کے ایک اور کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی نوید علی کے ایک اور کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے
فیملی کورٹ لاہور نے ایم پی اے نوید علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے فیملی کورٹ لاہور نے بچے کا خرچہ نہ ادا کرنے پر وارنٹ جاری کیے عدالت نے لیگی ایم پی اے کو 7 جون تک بچے کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دیا، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے رکن اسمبلی سے جواب بھی طلب کر لیا، عدالت نے حکم دیا کہ بچے کے خرچے کی ادائیگی کر کے عدالت کو آگاہ کیا جائے .
واضح رہے کہ ن لیگی ایم پی اے نوید علی کو ضمانت منسوخ ہونے ہر لاہور ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہونے کی وجہ سے ایم پی اے کو رہا کیا گیا ہے اجلاس کے بعد پھرانہیں جیل منتقل کر دیا جائے گا
پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز شریف نے میاں نوید علی ایم پی اے کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نویدعلی پارٹی کے ایک دیرینہ ساتھی ہیں اور پارلیمنٹری پارٹی پنجاب کے رکن کے حوالے سے انکا بہت فعال کردار رہا ہے۔
مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
معروف مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے تھپڑرسید کردیا :آوازدورتک سنائی دی
کراچی:ہوٹل کےکمرے میں حریم شاہ کےساتھ کچھ وقت گزارا:پھر کیا ہوا:مفتی عبدالقوی نےسچ سچ بتادیا
مفتی عبدالقوی کو صرف تھپڑہی نہیں جوتے بھی مارے ہیں، حریم شاہ کا دعویٰ
مفتی عبدالقوی نےبہت گندی باتیں کیں؛ایسی باتیں کہ سن کرہرکوئی شرمسارہوجائے:حریم شاہ نےگفتگولیک کردی
شیخ رشید کے شادی نہ کرنے کے حوالے سے حریم شاہ کاحیران کن انکشاف
تھپڑ کھانے کے بعد بھی مفتی عبدالقوی اور حریم شاہ کے مابین رابطے بحال، کس نے کی پہل اور کیا ہوئی بات؟
بریکنگ..ضمانت منسوخ ہونے پر ن لیگی ایم پی اے لاہور ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار
میرے ساتھ حوالات میں کیا کام کیا گیا؟ رکن اسمبلی ایوان میں پھٹ پڑے