پی ڈی ایم اجلاس میں نواز شریف بھی شریک ،ن لیگ نے کیا ڈیمانڈ کر دی؟

0
32
پی ڈی ایم اجلاس میں نواز شریف بھی شریک ،ن لیگ نے کیا ڈیمانڈ کر دی؟

پی ڈی ایم اجلاس میں نواز شریف بھی شریک ،ن لیگ نے کیا ڈیمانڈ کر دی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے قبل ظہرانے کا اہتمام کیا گیا

ظہرانے میں تمام رہنما شریک ہوئے، ظہرانے کے بعد مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر مشاورت جاری ہے پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کی واپسی سے متعلق معاملات پر غورکیا گیا اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال موجود ہیں .آفتاب شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی، میر کبیر شاہی، طاہر بزبجو بھی اجلاس میں شریک ہیں اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے اجلاس میں نواز شریف اوراختر مینگل ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا بجٹ اور اسے لانے والی حکومت دونوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں ،مسلم لیگ (ن) نے اقتدار چھوڑا تو پاکستانی معیشت کا حجم 313 ارب ڈالر تھا عمران نیازی کی حکومت میں معیشت کا حجم 296 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے پاکستانیوں کی قوت خرید میں براہ راست 13 فیصد کمی ہوئی ہے ن لیگی حکومت کے آخری سال 2017-18 میں فی کس آمدنی 1560 ڈالر تھی پی ٹی آئی کے 3سال میں فی کس آمدنی میں 8 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے تاریخ میں پہلی بار 3 سال میں ہمارا جی ڈی پی ڈالرز میں کم ہوا ہے،پی ٹی آئی نے 3 سال میں اضافی 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیا

دوسری جانب ذرئع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں واپسی کی مخالفت کر دی لیکن مولانا فضل الرحمان نرم رویہ رکھے ہوئے ہیں،مولانا فضل الرحمان کی خواہش ہے کہ پی پی اور اے این پی واپس آئیں اور ملکر تحریک چلائیں

پیپلز پارٹی اور اے این پی کے نکل جانے کے بعد پی ڈی ایم کا آج پہلا اجلاس ہو رہا ہے، آخری اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے نواز شریف کو واپس آنے کا کہا تھا جس پر اجلاس میں تلخ کلامی ہو گئی تھی اور مریم نواز نے کہا تھا کہ نواز شریف کو واپس لانے کے لئے کوئی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنایا جس پر ن لیگ ناراض ہوئی، پی ڈی ایم نے نوٹس بھجوائے بلاول نے نوٹس پھاڑ دیئے بعد ازاں پی ڈی ایم سے پی پی رہنماؤں نے استعفے دے دیئے، اس تمام کے باوجود مولانا فضل الرحمان متحرک ہیں اور انہوں نے گزشتہ ایک ماہ میں کم از کم چار بار آصف زرداری سے رابطہ کیا ہے، مولانا پر امید ہیں کہ پی پی پی ڈی ایم میں آ جائے گی

Leave a reply