ہتھنی نور جہاں کی موت پر شہری مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا

کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں اور دیگر جانوروں کی ہلاکت کے معاملے پر شہری نے ڈائریکٹر چڑیا گھر اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران عزیز ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر انتظامیہ کے خلاف گارڈن تھانے میں درخواست دوں گا، ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی و دیگر کی لاپرواہی سے جانوروں کی ہلاکت ہوئی، نور جہاں اور دیگر جانوروں کی ہلاکت غفلت و لاپرواہی سے ہوئی۔

جبکہ دوسری جانب ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب کا کہنا ہے کہ بیماری کے باعث مرنے والی ہتھنی نور جہاں سے دوسری ہتھنی مدھو بالا کو خطرناک وائرس لگنےکا خدشہ ہے۔ چڑیا گھر حکام کا کہنا ہے کہ فور پاز ٹیم نے 5 اپریل کو نور جہاں میں ہیموٹوما تشخیص کیا تھا، نور جہاں کی پوسٹ مارٹم اور دیگر ٹیسٹ کی رپورٹس سے نور جہاں کی موت کی وجوہات سامنے آسکیں گی، نور جہاں کا انرجی لیول تیزی سے گرنے اور موت واقع ہونے سے اسے کوئی مہلک وائرس لگنے کا شبہ ہے۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب نے مزید بتایا کہ نورجہاں ہتھنی کی موت کسی عام وائرس سے نہیں خطرناک وائرس سے ہوئی، ہتھنی کے مختلف اعضاء کے سیمپل ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجے جا رہے ہیں۔ چڑیا گھر حکام کا کہنا ہے کہ کراچی چڑیا گھر سے مدھو بالا ہتھنی کی سفاری پارک منتقلی مؤخر کر دی ہے، مدھو بالا ہتھنی کے بھی مختلف ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مدھو بالا کی اسکریننگ اور خون کے نمونے لئے جائیں گے،
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
کنور ایوب نے کہا کہ مدھو بالا کے سمپل ٹیسٹ کے لیے لاہور سرکاری لیبارٹری بھجوائے جائیں گے، مدھو بالا کی ہیلتھ رپورٹ کلیئر ہونے پر سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی ماہرین نے نور جہاں اور مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم خطرناک وائرس مدھوبالا کو لگنے سے سفاری پارک کی دو ہتھنیاں سونیا اور ملکہ بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ چڑیا گھر حکام کا کہنا ہے کہ نور جہاں ہتھنی کے مرنے کے بعد اس کی ساتھی مدھو بالا کی خصوصی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

Shares: