نور مقدم کیس میں اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی

0
54

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم کیس میں اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی
مدعی مقدمہ شوکت مقدم وکیل شاہ خاور کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر کے وکیل عثمان کھوسہ کی جانب سے دلائل دیئے گئے ،وکیل عثمان کھوسہ نے کہا کہ کیس میں 9 ملزمان بری ہوئے 3 کو سزا ہوئی،9ملزمان کے بری ہونے سے 75 فیصد کیس یہ ثابت نہیں کرسکے ،کیا ظاہر جعفر کو فیئر ٹرائل ملا ہے اس حوالے سے معاونت کروں گا ،ٹرائل کورٹ نے ظاہر جعفر کو کاپی کی نقول دیں لیکن اس نے دستخط نہیں کیے،

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اس کا میڈیکل چیک اپ نہیں کیا گیا ؟ وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کہتی ہے کہ اگر کسی اسٹیج پر بھی پتہ چل جائے میڈیکل چیک اپ ضروری ہے، عدالت نے وکیل عثمان کھوسہ سے استفسار کیا کہ ویسے آپ کو کس نے ہائر کیا ہے؟ وکیل عثمان کھوسہ نے کہا کہ ظاہر جعفر کے والد جیل گئے اور وکالت نامے پر دستخط کروائے ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر وکیل ہائر کر سکتا ہے تو کیسے اس قسم کے اعتراضات اٹھا سکتا ہے؟ اگر کورٹ نے جیل سے میڈیکل اپ چیک کرایا تو اس کے بعد آپ نے کوئی اعتراض اٹھایا ؟

وکیل شاہ خاور نے کہا کہ ان کی درخواست ٹرائل کورٹ سے خارج ہوئی لیکن اس کو چیلنج نہیں کیا گیا،عدالت نے ظاہر جعفر کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی آر میں کچھ دیر تھی؟ سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں جہاں سے ڈیڈ باڈی ملے اس کو پراسیکیوشن نے دیکھنا ہے،آپ یہ کہہ رہے ہیں میں کچھ نہیں کہتا لیکن پراسیکیوشن کچھ ثابت نہیں کر سکی ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کریمنل لامیں ہر ججمنٹ کا اپنا بیک گراؤنڈ ہوتا ہے

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

قبل ازیں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا بڑھانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی اپیل دائر کردی گئی ہے مدعی مقدمہ شوکت مقدم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موقف اپنایا کہ مجرم جان محمد اور افتخار کی سزا بھی بڑھانے کی اپیل کی جبکہ شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے تین اپیلیں دائر کیں اپیل میں استدعا کی گئی کہ مجرم ظاہر جعفر کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں، ٹرائل کورٹ نے کم سزا دی، مجرموں کی سزا قانون کے مطابق بڑھائی جائے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں گیارہ ملزمان کے خلاف اپیل دائر کی گئی،گیارہ ملزمان میں سے نو ملزمان کو بری کیا گیا جبکہ دو ملزمان کوکچھ دفعات کے تحت سزا نہیں دی گئی جان محمد اور افتخار کی اپیل الگ ہے،جن دفعات میں انکو سزا نہیں دی گئی انکو مزید سزا دینے کی اپیل کی گئی ہے

Leave a reply