سپریم کورٹ،سیلف فنانس سے میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والوں کی نارمل فیس لینے کی درخواستیں مسترد کر دی گئی
وکیل طلبا نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلف فنانس کی 76 سیٹوں کو اوپن میرٹ پر دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سیلف فنانس کو ختم تو نہیں کیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں درخواست دینے کا ایک اصول ہے، حکومت کے کسی اقدام سے نقصان یا متاثر ہوں تو ہی رٹ دائر کی جا سکتی ہے،درخواست کو دائر کرنے کی تو کوئی بنیاد ہی نظر نہیں آرہی،حکومت کے نوٹیفکیشن سے آپکو کیا نقصان ہوا ؟اگر عدالت اس نوٹیفکیشن کو ختم بھی کردے تو ان طلبا کو کیا ملے گا،
وکیل طلبا نے کہا کہ نوٹیفکیشن کو ختم تو میں بھی کروانا نہیں چاہتا تھا،چاہتے ہیں کہ اب ہم سے بھی اوپن میرٹ والی فیس لی جائے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان طلبا کا داخلہ پیسوں کی وجہ سے ہوا تھا،ان طلبا کی تو کوئی میرٹ لسٹ بھی نہیں بنتی،
علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں سندھ پبلک سروس کمیشن ایکٹ کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین اور افسران کی اپیلیں نمٹا دیں،عدالت نے کہا کہ جن افسران کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوچکا تھا وہ برقرار رہے گا، جو میڈیکل افسران تعیناتی کے بعد فرائض انجام دے رہے ہیں وہ بھی برقرار رہیں گے، پبلک سروس کمیشن تمام درخواست دہندگان کا انفرادی طور پر جائزہ لے، دستیاب آسامیوں کے میرٹ پر درخواست گزار پورا اتریں تو تعینات کیا جائے،پبلک سروس کمیشن کا نیا قانون بننے کے بعد اپیلیں غیرموثر ہوچکی ہیں،
وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دائر
توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی