جنوبی کوریا،امریکہ اوراتحادیوں کوکروزمیزائل فائرکرنےکی وجہ توسمجھ آگئی ہوگی:شمالی کوریا

0
29

سیول:شمالی کوریا نےدوکروزمزائل چلاکرجنوبی کوریا اورامریکہ کوسخت پیغام دے دیا ،اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحل سے سمندر کی طرف دو کروز میزائل فائر کیے ہیں، جب کہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی جاری ہے۔ان حالات میں فائر کیا جانا ایک وارننگ ہوسکتی ہے

اس سلسلے میں جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ایک ذریعے نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ دونوں پراجیکٹائل کو بدھ کی صبح جنوبی پیونگن صوبے کے مغربی ساحلی شہر اونچون سے لانچ کیے گئے اس میزائل کو فقط ٹیسٹ کرنا ہی مقصود نہیں تھا بلکہ یہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظرجنوبی کوریا،امریکہ ،جاپان،آسٹریلیا ،تائیوان اوردیگرملکوں کے لیے ایک وارننگ تھی ۔ذرائع نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکی فوجی حکام میزائل کی پرواز کی تفصیلات کا تجزیہ کر رہے ہیں،

روس اور شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کی تازہ پابندیاں

کہا جارہا ہےکہ تازہ ترین لانچ جو کہ گزشتہ ماہ کے اوائل سے پیانگ یانگ کا پہلا ہتھیاروں کا تجربہ ہے، جنوبی کوریا اور امریکہ کی جانب سے طویل عرصے سے معطل لائیو فیلڈ ٹریننگ کی تیاری کے لیے چار روزہ ابتدائی مشترکہ مشق شروع کرنے کے ایک دن بعد ہوا جو 22 اگست تا 1 ستمبرجاری رہیں گی

ان فوجی مشقوں کو الچی فریڈم شیلڈ کا نام دیا گیا ہے، اس میں ہوائی جہاز، جنگی جہاز، ٹینک اور ممکنہ طور پر دسیوں ہزار فوجیوں پر مشتمل فیلڈ مشقیں شامل ہوں گی۔امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقیں چار سالوں میں پہلی بار اگست میں ہوں گی۔

 

شمالی کوریا کے صدر کورونا سے صحتیاب

 

پیانگ یانگ نے سیئول اور واشنگٹن پر مشتمل مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف اکثر احتجاج کیا ہے اور انہیں واشنگٹن کے سفارت کاری کے منتر کے باوجود حملے کی مشقیں قرار دیا ہے۔

تازہ ترین پیشرفت اس وقت بھی سامنے آئی ہے جب جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی شرط پر وسیع پیمانے پر امدادی پیکج کی پیشکش کی ہے، اس تجویز پر پیانگ یانگ کی طرف سے غور کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

شمالی کوریا نے اس سال ریکارڈ تعداد میں میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جب سیئول اور واشنگٹن میں حکام کے دعووں کے درمیان پیانگ یانگ 2017 کے بعد پہلی بار جوہری ہتھیار کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

شمالی کوریا میں پہلے کورونا کیس کی تصدیق ، ملک میں نشینل ایمرجنسی نافذ

یاد رہے کہ شمالی کوریا نے ستمبر 2017 میں اپنا چھٹا جوہری تجربہ کیا تھا۔ تاہم، بعد میں امریکہ کے ساتھ غیر نتیجہ خیز مذاکرات کے دوران، اس نے ایک جوہری تنصیب کو ختم کر دیا اور اس کے بعد سے کوئی دوسرا جوہری تجربہ نہیں کیا۔امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر پیانگ یانگ نے ساتواں جوہری تجربہ کیا تو وہ مزید پابندیاں عائد کرے گا۔

یہ بھی یاد رہے کہ پچھلے مہینے شمالی کے رہنما کم جونگ ان نے کہا تھا کہ ان کا ملک امریکہ اور سیئول کے ساتھ مستقبل میں ہونے والے کسی بھی فوجی تنازع میں اپنے جوہری ڈیٹرنٹ کو "متحرک” کرنے کے لیے تیار ہے۔

Leave a reply