این آر او کے حوالے سے عمران خان کا بیانیہ درست ثابت ہوا،میاں اسلم اقبال

0
97

پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی غنڈا فورس کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کی گرفتاری و تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ جمہوری ملکوں میں ایسا نہیں ہوتا۔ پوری قوم تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال کی منتظر ہے، ان کی ایک کال پر ہر ایک احتجاج میں شامل ہوگا۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ان خیالات کا اظہارانسٹیٹیوٹ آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ مینجمنٹ کے زیر اہتمام فیشن ڈیزائنگ کی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینئر صوبائی وزیر نے طلباء کی تخلیقی صلاحتیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو معیشت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے اور یہ شعبہ ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ کمانے کے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کی غنڈا فورس نے پنجاب میں بھی غیر قانونی کارروائیوں کی کوشش کی تاہم آئی جی پنجاب کو اس حوالے سے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این آر او کے حوالے سے عمران خان کا بیانیہ درست ثابت ہوا ہے۔ منسٹر نے اپنی، اپنے خاندان اور پارٹنرکی 1100 ارب روپے کی کرپشن کے کیس ختم کرالیے۔کرپٹ ٹولے نے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے نیب کے قوانین ہی بدل دیئے۔شریف خاندان کے ملازمین کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے نکلے، کیسز ختم ہونے پر مٹھائیاں باٹنے اور تالیاں بجانے پر انہیں شرم آنی چاہیے۔ عوام آپ کی کرپشن کی کہانیوں کو کبھی بھول نہیں سکتے۔ پوری قوم ایک طرف اور سارے چور دوسری طرف اکٹھے ہو گئے ہیں۔ یہ زمینی حقائق جانتے ہیں کہ عوام انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔ اسی لیے یہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ 25مئی کو احتجاج کے دوران ورکرز پر ناجائز مقدمات بنائے گئے جنہیں پراسیس کے تحت ختم کیا گیا ہے۔ 17جولائی کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے ہر حلقے میں 10ہزار اضافی ووٹ ڈلوائے، پھر بھی ہار گئی، اب بھی اسے شکست ہوگی۔عوام دو تہائی اکثریت سے پی ٹی آئی کو دوبارہ اقتدار میں لائے گی

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

اعظم سواتی کیخلاف مقدمہ پیکا قانون کے تحت درج کیا گیا

ر صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ان پر تشدد ہوا ؟ 

Leave a reply