نرس کے اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

نرس کے اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

تھانہ شاہ پور پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ میں نرس کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق فتو عبدالرحیمہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران رشتے سے انکار پر مسماۃ (ش) دختر شمشاد کو فائرنگ کر نے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی ہے، مقتولہ اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں نرس تھیں جن کو یکم اکتوبر کو راہ چلتے قتل کیا گیا تھا، ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مدعی داود خان ولد شمشاد خان سکنہ بدھنی نے مورخہ یکم اکتوبر کو تھانہ شاہ پور پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن مسماۃ (ش) جو کہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں نرس تھی کو کسی نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ شاہ پور ملنگ جان نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی شروع کرتے ہوئے مقتولہ کے قرب و جوار میں رہنے والے متعدد افراد کو بھی شامل تفتیش کیا، جس کے دوران مقتولہ کے اندھے قتل میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگاتے ہوئے گزشتہ روز ملزم اسلم ولد فرید سکنہ فتو عبدالرحیمہ کو گرفتار کر لیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتولہ کو رشتے سے انکار پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے

قبل ازیں کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ تھانہ اڑمڑ کی حدود میں مصدقہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں مطلوب ملزم اسفندیار عرف اسفندو کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نواحی علاقوں میں سرگرم منشیات فروش میں شامل ہیں جن کے قبضے سے 1200 گرام اعلی کوالٹی چرس اور ہزاروں روپے مالیت کے آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ایس ایچ او تھانہ اڑمڑ کیڈٹ نعیم خان نے ھمراہ اعظم خان انچارج چوکی شمشتو گزشتہ روز ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران منشیات فروشی میں مطلوب ملزم اسفندیار عرف اسفندو ولد حولدار خان سکنہ اڑمڑ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے 1200 گرام اعلی کوالٹی چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے جن سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

ڈی پی او چارسدہ آصف بہادر خان کی جاری کردہ احکامات پر پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت علاقہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے۔ ​ڈی ایس پی سرڈھیری صابر گل خان کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ نستہ فضل دیان خان نے علاقہ تھانہ نستہ کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 4مشتبہ افرادگرفتارکئے ۔ملزمان کے قبضہ سے4 پستول اور71 کارتوس سمیت 325 گرام چرس برآمد کیا گیا۔کاروائی کے دوران بذریعہ VVSسسٹم کے 8گاڑیوں کی چیکنگ جبکہ بذریعہ CRVS سسٹم11فراد کی شناخت کی گئی ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے وزارت داخلہ کو بھارتی سائبر حملوں پر سفارشات کب دی تھی، رحمان ملک نے بتا دیا

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کرام سے مدد مانگ لی

Comments are closed.