جنرل ہسپتال لاہور کی نرس نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماں بیٹی کو بچا لیا،
جمعۃ المبارک کی دوپہر کو نشتر ٹاؤن کے علاقہ سے 24سالہ حاملہ خاتون طاہرہ علی کو عین وقت پر اہل خانہ گاڑی میں لے کر ایل جی ایچ شعبہ ایمرجنسی آرہے تھے کہ راستے میں ہی مذکورہ خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔ہسپتال پہنچنے پر طاہرہ علی کے عزیزو اقارب نے ڈیوٹی پر موجود نرس رابعہ یونس کو نازک صورتحال کے متعلق بتایا، صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے نرس رابعہ یونس نے اپنی ساتھیوں سمیت فوری طور پر گاڑی میں جا کر ذچگی کے عمل کو مکمل کروایا اور ماں بیٹی کو لیبر روم میں منتقل کیا گیا، جہاں دونوں خیریت سے ہیں۔
پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے نرس کی فرض شناسی اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے نرس رابعہ یونس کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا، جس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے 2قیمتی جانیں بچا لیں۔ طاہرہ علی کے اہل خانہ نے انسانیت کی عظیم خدمت پر نرسنگ سٹاف اور ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور تعریف کی،
کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی
ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا
الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل
مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف
الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل
مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟