نصرت شہباز، سلمان شہباز سمیت دیگر کی جائیدادیں قرق

0
39

نصرت شہباز، سلمان شہباز سمیت دیگر کی جائیدادیں قرق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

عدالت نے نصرت شہباز، سلمان شہباز، ہارون یوسف سمیت دیگر کی جائیدادیں قرق کر دیں،عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف نیب کے 2 گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا،تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ دونوں گواہ ابرہیم ملک اور محمد شریف مصدقہ ریکارڈ لے کر پیش ہوں

شہباز شریف کی اہلیہ اور سلمان شہباز کی جائیدادوں کو قرق کرنے کی رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہے، ڈی جی نیب لاہور کی جائیدادوں کی تفصیلات کی رپورٹ 382 صفحات پر مشتمل ہے عدالت ڈی جی نیب کی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بناتی ہے ،عدالت نے نصرت شہباز سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کی رپورٹ کو فائل کے ساتھ لف کردیا

نیب نے عدالتی حکم پر نصرت شہباز،رابعہ عمران اور سلمان شہباز سمیت دیگر کی جائیدادوں کو قرق کیا

گزشتہ سماعت پر عدالت نے وکیل سے استفسارکیا کہ شہباز شریف کے وکیل کہاں ہیں؟ وکیل نے کہا کہ امجد پرویز راستے میں ہیں،پہنچ جائیں گے، شہباز شریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر مجھے اجازت ہو تو ہیلتھ ایشوز سے متعلق آگاہ کر دوں،میں کینسر کا مریض ہوں، کمر کی تکلیف ہے اور گزشتہ روز ڈاکٹر آیا، مجھے کینسر کی شکایت ہے ابتک وہ ڈاکٹرز نہیں آئے،گزشتہ روز صرف سپائن کے ایکسپرٹ آئے، مجھےصرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے،میرے ساتھ ایسا کسی کے کہنے پر کیا جا رہا ہے، معدے اور کینسر کے حوالے سے چیک اپ نہیں ہو رہا،سپریٹنڈنٹ سے پوچھا تو اس نے بے بسی کا اظہار کیا،

عدالت نے شہباز شریف کے وکیل کو درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کہا کہ آپ کا جو مسئلہ ہے آپ لکھ کر مکمل طور ہر عدالت کو آگاہ کریں،آپ جب درخواست دیں گے تو اس پر علیحدہ سماعت کروں گا،

ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

یہ کم ظرف لوگ ہیں،میں نے لفظ "کمینا” استعمال نہیں کیا،شہباز شریف

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

Leave a reply