سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سزا بھی اُتنے ہی بھونڈے طریقے سے دی گئی تھی جتنے بھونڈے طریقے سے اُن کو دیا گیا آج کا ریلیف ہے جبکہ سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نےکہا کہ معزز جج صاحبان کو شاید اندازہ ہی نہیں کہ نظامِ انصاف کے بیچ چوراہے میں کپڑے اُتر چکے ہیں واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا جب کہ احتساب عدالت نے بھی توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے ہیں۔
نواز شریف کو سزا بھی اُتنے ہی بھونڈے طریقے سے دی گئی تھی جتنے بھونڈے طریقہ سے اُن کو دیا گیا آج کا ریلیف۔ معزز جج صاحبان کو شاید اندازہ ہی نہیں کہ نظام انصاف کے بیچ چوراہے میں کپڑے اُتر چکے ہیں۔
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) October 19, 2023
علاوہ ازیں نواز شریف سعودی عرب سے دبئی پہنچ گئے ہیں، وہ ہفتےکی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے اور نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچے ہیں، ان کے ہمراہ پانچ افراد دبئی آئے ہیں، نواز شریف کو دبئی ائیرپورٹ پر حکام کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا خٰیال رہے کہ سابق وزیر اعظم دبئی میں دو دن قیام کریں گے، اس دوران اپنے قانونی ماہرین سے مزید صلح مشورے کریں گے اور سابق وزیراعظم ہفتےکی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد آئیں گے، اسلام آباد میں قانونی امور پر مشاورت کے بعد لاہور روانہ ہوں گے جہاں وہ مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کامران شاہد صاحب آئندہ وہ کردار دینا جو آن ائیر جا سکے عدنان جیلانی
نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے مگر تاخیر کیوں؟
توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری
نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے
ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ جب شاید وقت کا پہیہ ایک دفعہ پھر گھومے تو کوئی ن لیگ والا یہ کہہ رہا ہو گا کہ دیکھیں نہ عمران خان نے تو خود سائیفر ہوا میں لہرایا تھا، باقاعدہ مقدمہ چلا، اُن کے سیکرٹری اعظم خان تک نے اُن کے خلاف بیان دیا تھا اور اُن کے پاس کوئی جواب نہ تھا وغیرہ وغیرہ۔ لہٰذا اِس دلیل کو رہنے ہی دیں۔