اکتوبر نومبرمیں انتخابات ہوجائیں گے. رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تیرہ اگست کواسمبلیاں تحلیل اوراکتوبر نومبرمیں انتخابات ہوجائیں گے، الیکشن سے پہلے نوازشریف وطن واپس آئیں گے انہیں حفاظتی ضمانت ملنی چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں ، ان کےخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ بنے گا ،انہوں نے دفاعی تنصیبات پر حملہ کر کے بغاوت کی ۔ یاسمین راشد شرپسندوں کو لے کر جناح ہائوس گئیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی منصوبہ بندی میں شامل تھے ، نو مئی کا حملہ فوجی قیادت کو دبائو میں لانے کے لیے تھا تاکہ وہ کوئی انتہائی اقدام اٹھائیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
وزیر داخلہ نے کہا کہ تیرہ اگست کو اسمبلیاں تحلیل اور اکتوبر نومبر میں انتخابات ہو جائیں گے ،الیکشن سے پہلے نوازشریف وطن واپس آئیں گے انہیں حفاظتی ضمانت ملنی چاہیے،عام انتخابات میں نوازشریف پارٹی کی قیادت کریں گے۔

Shares: