آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل طارق کا ضلع بھر کے کرونا ویکسین سنٹرز کااچانک دورہ

0
21

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق
ننکانہ صاحب بزدارحکومت کی خصوصی ہدایت پرصوبہ بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں ضلعی انتطامیہ کی جانب سے قائم کردہ کرونا ویکسین سنٹرز میں بزرگ شہریوں کو کرونا سے بچاﺅ کی حفاظتی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، 60سال یا اس سے زائد عمرافراد کرونا سے بچاﺅ کی حفاظتی ویکسین ضرورکروائیں۔ان خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارتی ڈاکٹر سہیل طارق نے تحصیل ننکانہ صاحب گوردوارہ

تنبوصاحب اور تحصیل شاہکوٹ ہاکی اسٹیڈیم میں قائم کردہ کرونا ویکسین سنٹر زکا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارتی ڈاکٹر سہیل طارق نے کرونا ویکسین سنٹر زمیں بزرگ شہریوں کو ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا اورمحکمہ صحت کے ڈاکٹرز ودیگر عملہ کرونا ویکسین سنٹر زمیں بزرگ شہریوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو چاہیے کہ سوشل ڈسٹینس سمیت تمام تر حکومتی ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں تاکہ اس موذی مرض سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ میری عوام الناس سے اپیل ہے کہ اپنے بزرگوں کے تحفظ کے لیے ان کی ویکسین کو یقینی بنائیں،حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اس کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ ملک پاکستان میں کرونا وائرس کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے۔

بعدازاں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طار ق سہیل نے ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر اسفند یار کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کومہیا کی جانے والی طبی سہولیات، ہسپتال کے مختلف وارڈ،ادویات کے سٹاک سمیت عملہ کی حاضری کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق نے مریضوں سے محکمہ صحت کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔

Leave a reply