fbpx

اوکاڑہ نول پلاٹ میں ڈکیتی کی واردات

مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لیے۔ خوف و ہراس پھیل گیا

اوکاڑہ(علی حسین مرزا) نول پلاٹ تھانہ راوی کی حدود اراضی بہارشاہ میں ضیاء الحق نامی شخص کے گھر نام معلوم مسلح ڈاکو گھس آئے اور گن پوائنٹ پر گھر کے تمام افراد کو یرغمال بنا لیا۔ ڈاکووں نے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔ علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔