پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل پیرس میں ہنگامہ آرائی

0
85
olympix

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل پیرس میں ہنگامہ آرائی ہوئی

مظاہرین نے تین ہائی اسپیڈ ٹرین روٹس پر حملہ کردیا، ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ اور آگ لگائی گئی، ہنگاموں کے باعث ریلوے نظام مفلوج ہو کر رہ گیا، پیرس میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی مسافر اسٹیشنز پر پھنس گئے، فرانسیسی ریل کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کا مقصد ٹرین نظام کو مفلوج کرنا تھا، ریلوے نیٹ ورک مفلوج کرنے کے لیے بڑے پیمانے کا حملہ کیا گیا، کئی ٹرینیں منسوخ، دیگر کو متبادل روٹس فراہم کردیے ٹیم معاملات حل کرنے میں مصروف ہے، ریلوے کمپنی یورو اسٹار نے مسافروں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے

فرانس کے سرکاری ریلوے آپریٹر ایس این سی ایف کے مطابق شرپسند عناصر نے پیرس کو ملک کے مغربی، شمال اور مشرق سے جوڑنے والی ریلوے لائنوں کو ہدف بنایا، جس کے باعث اس ویک اینڈ پر ریلوے ٹریفک بری طرح متاثر ہو سکتا ہے، رات گئے ریلوے لائنوں پر متعدد حملے کیے گئے جس سے اٹلانٹک، ناردرن اور ایسٹرن لائنز متاثر ہوئیں، اہم تاروں کو کاٹا گیا یا جلا دیا گیا، ان حملوں میں ہمارے مراکز کو نقصان پہنچایا گیا

خبر رساں ادارے کے مطابق ریلوے لائنوں پر حملے بظاہر کافی منصوبہ بندی سے کیے گئے اور ریل نیٹ ورک کے اہم پوائنٹس کو ہدف بنایا گیا،فرانسیسی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ کہ ریل نیٹ ورک میں بڑی رکاوٹ آتشزدگی کے حملوں سے ہوئی ہے، تمام عناصر نشاندہی کرتے ہیں کہ حملے جان بوجھ کر کئے گئے، جبکہ آگ لگانے کا سامان بھی ملا ہے، اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے،فرانس کی وزیر کھیل نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس کو ہدف بنانا درحقیقت فرانس کو ہدف بنانا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق یہ حملے اتفاقیہ نہیں بلکہ فرانس کو اس وقت عدم استحکام کا شکار بنانے کی سازش ہے جب اولمپکس کا آغاز ہو رہا ہے،اب تک ان حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کا آج آغاز ہو رہا ہےاس موقع پر رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی، اولمپکس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب اسٹیڈیم کے بجائے پیرس کے مرکزی علاقے میں دریائے سین پر منعقد کی جائے گی، جس میں مختلف ممالک کے وفود کشتیوں پر سوار ہو کر دریائے سین میں پریڈ کریں گے،افتتاحی تقریب دریائے سین سے ایفل ٹاور کے باغات اور محلات تک 6 کلومیٹر پر محیط ہوگی، جس میں 100 کشتیاں، تقریباً 10 ہزار ایتھلیٹس کو لئے پیرس کے مشہور مقامات کے قریب سے گزریں گی، افتتاحی تقریب میں 3 ہزار سے زائد فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے جبکہ تقریب میں پیرس اور فرانس کی تاریخ اور ثقافت کی نمائش ہوگی،صدر ایمانوئل میکرون عالمی کھیلوں کا باضابطہ افتتاح کریں گے جبکہ اولمپک مشعل بھی روشن کی جائے گی،پیرس اولمپکس گیمز میں32 کھیلوں کے 329 ایونٹس ہوں گے، اولمپکس کے لئے اب تک 80 لاکھ سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں، اولمپک گیمز 11 اگست تک جاری رہیں گی جبکہ سکیورٹی کے لئے تقریباً 75000 فوجی تعینات کئے گئے ہیں

پیرس میں یونیسکو فورم: پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا عالمی اعتراف

پیرس اولمپکس میں پاکستان کا 18رکنی دستہ شرکت کرے گا
اولمپکس گیمزکےسلسلےمیں پاکستانی کی نمائندگی کیلئے وفاقی وزیر رانا ثنااللہ فرانس پہنچ گئے۔پیرس پہنچنے پرانہوں نےکہاکہ پیرس اولمپکس میں پاکستانی کی نمائندگی اورکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہم یہاں آئےہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اورسپورٹس کےفروغ کے خواہاں ہیں،پیرس اولمپکس میں شرکت کے لیے پاکستان کے ایتھلیٹس ارشد ندیم اور اسپرنٹر فائقہ ریاض فرانس پہنچ چکے ہیض،اولمپئین جیولین تھرور ارشد ندیم نے براہ راست اولمپکس میں کوالیفائی کیا ہے جبکہ فائقہ ریاض وائلڈ کارڈ پر ایتھلیٹکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی،18 رکنی دستے میں سات ایتھلیٹس شامل ہیں، دستے میں شامل 11 آفشیلز میں کوچز اور میڈیکل کے لوگ بھی شامل ہیں ، حاجی محمد شفیق چیف ڈی مشن اور اور جاوید لودہی ڈپٹی چیف ڈی مشن ہوں گے، ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی باجوہ ہوں گے، شوٹنگ میں غلام مصطفے بشیر ، کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کے ساتھ دو کوچز ہوں گے ۔سوئمنگ میں احمد درانی اور جہاں آراء کے ساتھ احمد علی ٹیم آفشیل ہوں گے ،میثاق رضوی چیف میڈیکل آفیسر ہوں گےجبکہ زینب شوکت کو ایڈمن آفیشل مقرر کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے کاشف جمیل اولمپک اتاشی ہوں گے

پاکستان سپورٹس بورڈ کی نااہلی،پیرس اولمپکس کیلئےاسپرنٹر فائقہ ریاض اکیلےٹریننگ پرمجبور

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

Leave a reply