لندن:اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کیلئےپارلیمنٹ میں خصوصی بل منظور

0
45

لندن: اومی کرون کا پھیلاو روکنے کیلئے حکومتی اقدامات پر پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد خصوصی بل منظور کر لیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں ماسک لازمی پہننے کے اقدامات کے حق میں 441 جبکہ مخالفت میں 41 ووٹ پڑے بل کے تحت سینما، تھیٹرز اور میوزیم میں بھی ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ہے نائٹ کلب اور بعض دیگر مقامات پر داخلے کیلئے ویکسینشن کا ثبوت یا کورونا کا منفی نتیجہ دکھانا بھی لازمی ہو گا۔

برطانیہ میں اومی کرون سے پہلی موت

رپورٹ کے مطابق کوویڈ پاسپورٹ کا منصوبہ بھی پارلیمنٹ سے منظور کر لیا گیا، جس میں کوویڈ پاسپورٹ کے حق میں 369 اور مخالفت میں 126 ووٹ پڑے 2019 کے الیکشن کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو پارٹی ارکان کی طرف سے بڑی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے کچھ ارکان نے بل میں موجود اقدامات کی مخالفت کی تو کچھ نے بوروس جانسن کے لیے مشکل حالات پیدا کرنے کے لیے غصہ نکالا۔

برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم اومی کورون بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اب تک برطانیہ میں اومی کرون کی 4500 افراد میں تشخیص ہو چکی ہے، جس میں سے 10 متاثرین اسپتال منتقل کر دئیے گئے ہیں جبکہ ایک جان کی بازی ہار چکا ہے۔

برطانیہ میں حالات کنٹرول سے باہر: اومی کرون کا پھیلاؤ تیز، کورونا الرٹ لیول 3 سے…

برطانیہ کے چیف میڈیکل آفیسر نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے، مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،کرونا کی اس نئی قسم سے ویکسین سے بھی محفوظ رہنا مشکل ہے، برطانیہ میں اومیکرون کے کیسز میں اضافے کے بعد کرونا الرٹ لیول تین سے بڑھا کرچار کردیا گیا ہے-

لندن : جنوری میں اومی کرون کی بڑی لہر کا خطرہ،سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ اومیکرون کی وج سے پہلے ہی ہسپتالوں میں مریض زیر علاج ہیں اور اب مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، اومی کرون کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد کورونا الرٹ لیول بڑھا کر چار کردیا گیا ہے کورونا الرٹ لیول چار کا مطلب وبا کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہے نئے کرونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کا اومی کرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے دنیا کے 70 ممالک میں اومیکرون تیزی سے پھیل چکا ہے۔

کورونا کی نئی قسم کا خوف،چین میں 5 لاکھ سے زائد افراد قرنطینہ

عالمی ادارہ صحت کے مطابق نئی قسم میں کورونا وائرس نے بڑے پیمانے پر اپنی ہیت اور شکل تبدیل کر لی ہے اور اس وائرس میں ری انفیکشن کا خطرہ دیگر تمام اقسام سے زیادہ ہے کورونا کی نئی قسم کے کیسز سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں رپورٹ ہوئے جنوبی افریقہ میں اس قسم کی تصدیق کے بعد سے کورونا کی یہ قسم بوٹسوانا، بلجیئم، ہانگ کانگ، اور اسرائیل میں پائی گئی ہے۔

امریکی دواساز کمپنی نے کورونا کی چوتھی ڈوز کے استعمال کا اشارہ دیدیا

دریافت ہونے والی کورونا کی نئی قسم کے جینیاتی ڈھانچے میں بہت سے تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ سائنسدانوں نے اس نئی قسم کو ہولناک وائرس قرار دیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ قسم اب تک سامنے آنے والی کورونا اقسام میں سب سے زیادہ خطر ناک ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اومیکرون قسم نے ہمیں حیران کر دیا ہے کیونکہ اس میں ہماری توقع سے زیادہ تبد یلیاں آ چکی ہیں ماہرین کےمطابق کورونا کی اومی کرون قسم میں 50 تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں جبکہ اس سے پہلے سب سے زیادہ خطرناک سمجھی جانے والی قسم ڈیلٹا میں صرف 2 تبدیلیاں پائی گئی تھیں اس قسم میں موجود مخصوص سپائک پروٹین، جس کو ویکسین نشانہ بناتی ہے، اس میں 30 جینیاتی تبدیلیاں موجود ہیں۔

اومی کرون کیسز، ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی کرسمس پارٹی منسوخ

اس وائرس کی قسم کے معائنے کے بعد ہم نے دیکھا کہ اس کا وہ حصہ جو سب سے پہلے انسانی جسم پر اثرانداز ہوتا ہے اس کی سطح پر بھی 10 جینیاتی تبدیلیاں ہیں۔

اومی کرون سے بچنے کا طریقہ: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سائنس دان یہ جاننے کے لیے کوشش کر رہے ہیں لیکن فی الحال احتیاط ہی سب سے مفید راستہ ہے۔

بل گیٹس کی کورونا وبا سے متعلق نئی پیشگوئی

دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس بات پر ہی زور دیا جا رہا ہے کہ اومی کرون کے خلاف مزاحمت کے لیے ویکسینیشن کے عمل کو تیز کیا جائے اور جو لوگ اب تک ویکسین سے محروم ہیں ان تک ویکسین پہنچائی جائے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا کے خلاف طے شدہ حفاطتی اقدامات پر عمل درآمد بھی اومی کرون سے بچاؤ میں مدد دے سکتے ہیں، یعنی ماسک پہننا اور سماجی فاصلوں کا خیال رکھنا۔

16 اور 17 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے فائزر کووڈ بوسٹر کی اجازت دے دی گئی

Leave a reply