بینک اکاونٹس سے آن لائن کروڑوں روپے نکلوانے والا گینگ گرفتار

atif

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گوجرانوالہ کی بڑی کاروائی ،ملزمان کے بینک اکاونٹس سے آن لائن کروڑوں روپے نکلوانے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا

ملزمان کورئیر کمپنی کے جعلی نمائندے بن کر مختلف شہریوں کو تحائف بھیجتے تھے۔ملزمان تحائف وصولی کے نام پر دھوکہ دہی سے شہریوں کے انگوٹھے لگوا لیتے تھے۔ ملزمان بعد ازاں ان انگوٹھوں کو پیپر سے سیلیکون تھمب میں تبدیل کر لیتے تھے ملزمان سیلیکون تھمب کی مدد سے اکاؤنٹ ہولڈرز کی ڈوپلیکیٹ سم نکلوا لیتے تھے۔ ملزمان مذکورہ سم کو استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹ ہولڈرز کی انٹرنیٹ بنکنگ ایکٹیو کرکے اکاؤنٹ سے ساری رقم نکلوا لیتے تھے۔ گرفتار اکاؤنٹ ہولڈرز کی نشاندہی پر گینگ کے ماسٹر مائنڈ چوہدری جلیل الرحمان کو فیصل آباد سے گرفتار کیا ، ملزم چوہدری جلیل نے انکشاف کیا کہ انٹرنیٹ بنکنگ ایکٹیو کرنے کے لیے بینک ڈیٹا گینگ ممبر مہیا کرتا تھا۔ ملزم عاطف نذیر نجی بینک میں بطور برانچ مینیجر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔ سائبر کرائم سرکل گجرانوالہ نے دونوں ماسٹر مائنڈز کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان کی کارروائی ،نیشنل سنٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے منڈی بہاوالدین پولیس کو مطلوب ملزم عمان سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا۔ملزم کامران حنیف کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا. متعلقہ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعدازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو منڈی بہاوالدین پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول عمان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟

انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی ؟ بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا۔

Comments are closed.