آن لائن فراڈ اور غیر قانونی ڈیٹا منتقلی کے خلاف ایف آئی اے متحرک

0
36

آن لائن فراڈ اور غیر قانونی ڈیٹا منتقلی کے خلاف ایف آئی اے متحرک

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ اور غیر قانونی ڈیٹا منتقلی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے 2 مختلف کارروائیوں میں 2 ملزمان قمر شہزاد اور محمد شعیب عرفان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم قمر شہزاد نےشکایت کنندہ کے ذاتی اور حساس ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی حاصل کی تھی جب کہ ملزم حساس ڈیٹا شیئر کرنے میں ملوث تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزم شعیب آن لائن خریدوفروخت میں جعل سازی کرنے میں ملوث تھا۔ دونوں ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے ان کے زیر استعمال موبائل فونز ضبط کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق مالی فراڈ میں ملوث ان 5 ملزمان کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار پانچوں ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تھا اور قانونی کاروائی شروع کردی گئی تھی.

Leave a reply