اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور سپیڈو بس سروس فوری بند کرنے کا حکم:کس نے اورکیوں دیا؟اہم خبرآگئی

0
36

لاہور:اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور سپیڈو بس سروس فوری بند کرنے کا حکم:کس نے اورکیوں دیا؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سخت لاک ڈاون، بھاری ریونیو خسارے کا خدشہ، حکومت نے اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور سپیڈو بس سروس فوری بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

پنجاب حکومت کے حالیہ نوٹیفکیشن میں انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کا نہیں کہا گیا تھا، تاہم پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاک ڈاون کے باعث مسافروں کی شدید کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے تینوں سروسز بند کردیں ہیں۔ تمام بسوں کو ڈپو جبکہ اورنج لائن ٹرین کو یارڈ میں پارک کردیا گیا ہے۔

اتھارٹی ذرائع کے مطابق میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین اور سپیڈو بس سولہ مئی تک بند رہے گیں۔حالیہ انٹراسٹی لاک ڈاون میں صرف اورنج لائن کو بائیس روز میں دس کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا تھا، موجودہ عید الفطر کے لاک ڈاون میں شہر بند ہونے سے بھاری مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

Leave a reply