اسلام آباد: بس ایک نقطے نے محرم سے مجرم بنادیا:27 میں سے 26 نقاط پرعمل ہوچکا:ایک باقی ہےجس پرعمل جاری ہے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی گرے لسٹ میں جانے کا کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے۔ فیٹف صدر نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے مثالی کردار ادا کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیٹیف نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے ایکشن پلان کے 27 میں سے چھبیس نکات پر عملدرآمد کر لیا ہے۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہم 26 نکات کو مکمل کر چکے ہیں۔ فیٹف اور دنیا نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ گرے لسٹ سے نکلنے کا کچھ سفر ابھی باقی ہے۔ اگلے تین چار ماہ میں 27 نکات کے آخری نکات کو بھی مکمل کر لیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے ایکشن پلان پر دو سال کے بجائے ایک سال میں عملدرآمد کا ہدف ہے۔ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پہلے اور موجودہ دونوں ایکشن پلانز پر عملدرآمد ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیٹف کے دوسرے 2018ء میں دیئے گئے 82 نکات میں سے 75 نکات پر مکمل عملدرآمد کر لیا گیا ہے۔ فیٹف نے پاکستان کو 7 نکاتی نیا ایکشن پلان دیا ہے، نیا ایکشن پلان انسداد منی لانڈرنگ سے متعلق ہے۔ گرے لسٹ میں رہنے سے پاکستان پر کسی قسم کی پابندیاں عائد نہیں ہونگی۔