بحرالکاہل میں 5000 سے زائد نئے اقسام کے جاندار دریافت

0
48

لندن: بحرالکاہل کے ایک گہرے علاقے کلیریئن کلِیپرٹن زون میں 5000 سے زائد نئے اقسام کے جاندار دریافت ہوئے ہیں۔

باغی ٹی وی : ہوائی اور میکسیکو کے درمیان 60 لاکھ مربع کلو میٹر پر محیط کلیریئن کلِپرٹن زون سمندر کی تہہ کا ایک ایسا خطہ ہے جہاں مستقبل میں کان کنی متوقع ہے محققیں نے اس خطے میں 5 ہزار 578 نئی اقسام کی حیات دریافت کی جن میں سے 92 فیصد سائنس میں بالکل نئی ہیں اور تقریباً سبھی اس خطے کے لیے منفرد ہیں صرف چھ، بشمول ایک گوشت خور سپنج اور ایک سمندری ککڑی کے جو کہیں اور دیکھے گئے ہیں۔

اسپیس کا سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون ریانا برناوی

یہ پہلی بار ہے کہ کلیریئن-کلیپرٹن زون (CCZ)، جو کہ بحر الکاہل میں ہوائی اور میکسیکو کے درمیان 1.7m مربع میل پر محیط معدنیات سے مالا مال علاقہ ہے، کی پہلے سے نامعلوم حیاتیاتی تنوع کو جامع طور پر دستاویز کیا گیا ہے۔ یہ تحقیق جانداروں کے معدوم ہونے کے خطرے کا اندازہ لگانے کے لیے اہم ہو گی-

کرنٹ بائیولوجی جریدے میں شائع مضمون کے مطابق اس میں 5,578 مختلف انواع شامل ہیں، جن میں سے ایک اندازے کے مطابق 88 فیصد سے 92 فیصد کو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔

اب واٹس ایپ صارفین میسج ڈیلیٹ کرنے کی بجائے ایڈٹ کر سکیں گے

تحقیق کی سربراہ مصنفہ میوریل ریبون کے مطابق اس خطے سے تعلق رکھنے والی 438 حیات کے متعلق معلوم ہے لیکن ایسی 5 ہزار 142 بے نام انواع ہیں جن کے غیر رسمی نام ہیں ان حیات کے متعلق تفصیلات موجود نہیں ہیں جس کا مطلب ہے کہ ان کے انواع کا تو علم ہے لیکن ان کی ذیلی قسم کی شناخت نہیں ہوسکتی۔

شناخت کیے جانے والے اکثر جانداروں میں آرتھروپوڈز، جھینگے اور کیکڑے جیسے بغیر ریڑھ کی ہڈی والے خول دار جاندار جبکہ دیگر میں اینیلِڈ اور نیماٹوڈا گروپ کے کیچھوے شامل تھے۔

زیر سمندر 7000 سال پرانی سڑک دریافت

Leave a reply