مزید دیکھیں

مقبول

بنوں خود کش حملہ،سیاسی رہنماؤں نے کی مذمت،پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

بنوں میں خود کش حملے کی سیاسی رہنما مذمت کر رہے ہیں تو وہیں عوام پاکستان نے بھی اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے عوام پاکستان پاک فوج کے شانہ بشانہ رہیں گی،

بنوں کے علاقے جانی خیل میں گزشتہ روز موٹر سائیکل سے ہونے والے خودکش دھماکے میں شہادت قبول کرنے والے شہداء کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی ، شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی اور سول انتظامی افسران اور دستوں نے شرکت کی۔پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم اور پرعزم ہیں۔

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1697578052509974837

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی، صدر مملکت نے خود کش حملے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا، صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ کیا،اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رہیں گی،صدر مملکت نے شہداء کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت اور صبر کیلئے دعا کی،

سابق صدر آصف زرداری نے کی بنوں میں فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن کیلئے جانوں کی قربانی دینے والے جوانوں کوقوم کبھی نہیں بھول سکتی,نیشنل ایکشن پلان پرعمل کرکے دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کوختم کیا جائے,آصف علی زرداری نے فوج کے شہید جوانوں کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا،

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بنوں میں فوج کے قافلے پر خود کش حملے کی مذمت کی اور فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد قوم اور ملک کے دشمن ہیں, فوجی جوانوں پر خود کش حملہ کرنے والوں کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے,

بنوں میں 9 فوجی جوانوں کی شہادت پر سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ خودکش حملے میں 9 فوجی جوانوں کی شہادت پر دل غمزدہ اور بوجھل ہے۔ وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہداء کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دہشتگردی کے ناسور کو پہلے بھی ختم کیا تھا اور انشاللہ آگے بھی اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ مادر وطن کے لئے ایسے بہادر سپوت پیدا کرنے والی ماؤں کی عظمت کا الفاظ احاطہ نہیں کر سکتے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ زخمیوں کو جلد از جلد صحتیابی عطا فرمائے۔ آمین

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بنوں میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ حملے میں شہید ہونے والے 9 جوانوں کے لواحقین سے دلی یکجہتی ہے۔ ملک کی حفاظت کے خاطر ہماری افواج اور جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔ ہم دہشتگدری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے، دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور وطن کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پاک افواج اور بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

 حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

سینیٹر بہرہ مند تنگی کا کہنا ہے کہ بنوں میں فوجی جوانوں کی شہادت ایک المیہ ہے ھمارے ملک اور بچوں کی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے جانوں کی قربانی دینے والے پاک فوج کے شہداء کو سلام ابھی فیصلہ کرنا ہوگا کہ جو عناصر افواج پاکستان کے شہداء کے شہادت کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں ان کو کٹہرے میں لا کر سزا دی جائے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول نے خیبر پختون خواہ کے علاقے بنوں میں پاکستان آرمی کے قافلے پر ہونے والے خود کش دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے کانوائے پر موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں نو جوان شہید ہو گئے تھے،

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز پاکستان کے امن کے لئے جانوں کے نذرانے دے رہی ہیں، قیام امن کے لئے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت ہیش کرتی ہے،وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، ہے اور رہے گی،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan