پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان پائیدارترقیاتی تعاون فریم ورک 2023 تا 2027 پردستخط

پاکستان اوراقوام متحدہ نے پائیدارترقیاتی تعاون فریم ورک 2023 تا 2027 پردستخط کردیے،سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن ڈاکٹرکاظم نیاز نے پاکستان کی جانب سے فریم ورک پردستخط کئے جبکہ اقوام متحدہ کی نمائندگی ریذیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس نے کی۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرکاظم نیاز نے کہاکہ وزارت اقتصادی امور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کی حمایت اور سیلاب کی امداد اور بچا ئوکی کوششوں کے دوران مسلسل تعاون پر اقوام متحدہ کی شکر گزار ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر ملک میں لوگوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے لیے قومی ترقی کی ترجیحات میں دیرپا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر نے عالمی ادارے کی جانب سے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی. انہوں نے کہاکہ مو سمیاتی تبدیلی ، بنیادی سماجی خدمات کی فراہمی اور سبز اور پائیدار اقتصادی ترقی نئے فریم ورک کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی تعاون کا فریم ورک پانچ ترجیحی نتائج کو آگے بڑھاتا ہے جن میں بنیادی سماجی خدمات، صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانا، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات، پائیدار جامع اقتصادی ترقی و گورننس شامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری شراکت داری میں آگے بڑھنے کے لیے فریم ورک ناگزیر ہے،یہ فریم ورک پاکستان کے لیے ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول میں مددگارثابت ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا کہتے لیکن فٹ بال پر توجہ دینی چاہئے. زیدان
پاکستانی ہائی کمشنر کی کینیڈین وزیر سے ملاقات؛ کثیر الجہتی باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور
ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کیلیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروا دیا
ارشد شریف کا قتل دو الگ ممالک کا معاملہ ہے، ابھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس

Shares: