میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاک بحریہ کی مشق کا آغاز، کتنے ممالک شریک؟
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاک بحریہ کی مشق کا آغاز، کتنے ممالک شریک؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے زیرِ انتظام اور پاک بحریہ کے تعاون سے دسویں باراکوڈا مشق کا کراچی میں آغاز ہو گیا ہے، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشق کا آغاز ہیڈکوارٹر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا۔ تقریب میں 11 دوست ممالک کے مندوبین نے بھی شرکت کی۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی2-4 دسمبر 2019 کوکراچی میں دسویں باراکُوڈامشق کا انعقادکررہی ہے، جس میں پاک بحریہ، قومی میری ٹائم ادارے اور 25ممالک شرکت کر رہے ہیں۔
اس مشق کا مقصد سمندر میں جہازوں سے تیل کے رسنے اور بحری قزاقی کے تدارک کے ساتھ ساتھ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچاو ہے pic.twitter.com/ZRGr9PmW1V— Defenders of Maritime Frontiers (@PakistanNavyNHQ) December 2, 2019
پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت
مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ
پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر غیر ملکی مندوبین کی جانب سے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔ بعدازاں غیرملکی مندوبین نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سے خصوصی ملاقات کی۔تین روز تک جاری رہنے والی مشق کا افتتاحی اجلاس آج کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گا۔اجلاس میں سٹیٹ منسٹر محترمہ زرتاج گل بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔
پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں
پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب
پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشق کامقصد سمندرمیں تیل کا رساؤ روکنا ، بحری قذاقی اور ناگہانی آفت میں بچاؤ کے طریقوں سے آگہی حاصل کرناہے-