پاکستان اور بھارت کیلئے وارننگ جاری

محکمہ موسمیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو آئندہ دنوں میں بدترین ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال کے گرم ترین مہینے آنا ابھی باقی ہیں ، ممکنہ ہیٹ ویو سے ہزاروں افراد کی جانیں جاسکتی ہیں، خاص طور پر بزرگ افراد نشانہ بن سکتے ہیں ہیٹ ویو کا دورانیہ طویل ہوسکتا ہے۔

ملک میں غیر معمولی بارشوں کا امکان،حکام الرٹ

موسمیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان اور بھارت میں مارچ اور اپریل کے مہینے میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد درجہ حرارت رہا جس سے تقریباً ایک ارب لوگ متاثر ہوئے-

قبل ازیں ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ رواں سال مون سون معمول کے مطابق ہوگا، تاہم درجہ حرارت بڑھا تو مون سون کی بارشوں میں بھی شدت آسکتی ہے پاکستان مارچ کے بعد اب اپریل میں بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا، گرمی میں اضافے سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اپریل میں آم افزائش کے عمل سے گزرتا ہے، گرمی کی شدید لہر آم کی فصل کو متاثر کرسکتی ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ فصل وقت سے پہلے تیار ہوسکتی ہے اور زائد درجہ حرارت سے آم جلد پک جائیں گے، جلدی پکنے کی وجہ سے آم زیادہ رسیلے نہیں ہوں گے اور ان کا سائز بھی چھوٹا ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ زمین ماحولیاتی تبدیلی کے دوسرے دور میں داخل ہوچکی ہے، 1980 کے بعد دنیا کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوا تھا 2020 کے بعد سے موسمیاتی تبدیلی میں مزید شدت آئی ہے اور درجہ حرارت 6 سے 7 ڈگری معمول سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہنزہ: شیشپر گلیشیرمیں پانی کا اخراج تیز،پاکستان، چین کو ملانے والا مین پل دریا برد

پاکستان میں 2015 میں آنے والی شدید ہیٹ ویو کے نتیجے میں 1200 سے زائد افراد چل بسے تھے اسی طرح 2010 کے بعد سے بھارت میں بھی چھ ہزار 500 سے زیادہ افراد ہیٹ ویو کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

پاکستانی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اس سال مارچ کا مہینہ 1961 کے بعد گرم ترین مارچ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح بھارت میں بھی رواں برس مارچ کا مہینہ گذشتہ 122 سالوں میں سب سے زیادہ گرم ریکارڈ کیا گیا تھا۔

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اس سال انتہائی درجہ حرارت کی وجہ سے ملک میں صحت عامہ اور زراعت کو سنگین خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاک بھارت آبی تنازعہ:بھارت پاکستان کونیچا دکھانے کےلیے سرگرم

دوسری جانب کئی بھارتی ریاستیں شدید گرمی کے باعث بجلی کی طویل بندش کا سامنا کر رہی ہیں جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا ہے بھارتی حکومت نے خبردار کیا تھا کہ جنوبی ایشیا کے بڑے حصوں کو متاثر کرنے والی ہیٹ ویو میں مزید اضافہ ہونے والا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ریاستی حکومتوں کے سربراہوں کو ایک آن لائن کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ملک میں درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور معمول سے بہت پہلے بڑھ رہا ہے۔

شرجیل میمن کا اورنج لائن کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

Comments are closed.