چین کیلئے مختلف مصنوعات کی برآمدات کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا،
0
39
China Pakistan

‏پاک چین تجارت نئے دور کا آغاز .چین کیلئے مختلف مصنوعات کی برآمدات کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

پاکستان,چین کو گدھوں کی کھالیں برآمد کرے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ‏کھالیں پروسیسنگ مقاصد کیلئے چین کو برآمد کی جائیں گی، خشک مرچیں,بیف اور ڈیری مصنوعات بھی چین کو برآمد کی جائیں گی، ‏پاکستان اورچین کے درمیان4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کئے جائیں گے،وزیر اعظم شہباز شریف نے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دیدی، ‏پروٹوکولز کا مقصد چین کیلئے گدھوں کی کھالیں ایکسپورٹ کرنے کو ریگولیٹ کرنا ہے،خشک مرچیں,بیف,ڈیری مصنوعات کی چین کیلئے برآمدات بھی ریگولیٹ ہوں گی،‏پروٹوکولز کے تحت چین کے ساہٹو سینٹری قوانین اورریگولیشنز کی تعمیل ہوگی، صحت، حفاظتی معیارات اور کورنٹائن ضروریات پر عملدرآمد ہوگا، حکومتی ذرائع کے مطابق ‏پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف نے توثیق کرلی ہے، وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا،

دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا ،حکومتی ایجنسیز کو فارماسیوٹیکل خام مال امپورٹ کرنے کے لیے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترامیم کی منظوری دی جائیگی کے الیکٹرک کے لیے سہہ ماہی بنیادوں پر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی وزارتِ تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ کے لیے 56 کروڑ 71 لاکھ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائیگی وفاقی ٹیکس محتسب سیکریٹریٹ ملازمین کے اخراجات کے لیے 1 کروڑ 40 لاکھ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور متوقع ہے، وزارت داخلہ کی سمری پررینجرز کے ہیلی کاپٹر کے مرمتی کاموں کے لیے 1 کروڑ 92 لاکھ کی گرانٹ منظور کی جائے گی آئی بی کے لیے 15 کروڑ جبکہ وزارتِ ہاؤسنگ کی سمری پر 50 کروڑ تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائیگی

زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟

انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی ؟ بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا۔

Leave a reply