اور پھر لاہور میں پاک فوج سڑکوں پر آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شام 6 بجے کے بعد پاک فوج کنٹرول سنبھالے گی،

اطلاعات کے مطابق کسی بھی شخص کو غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ایمر جنسی کی صورت میں شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔ سرکاری ملازمین دفتر کا کارڈ دکھا کر سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔ پاک فوج 150 گاڑیوں میں گشت کرے گی اور پولیس کے ساتھ ملکر کرونا ایس او پیر پر عملدرآمد کروائے گی. گھر سے باہر نکلنے کے لئے ماسک پہننا لازمی ہو گی

واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونا کے حوالے سے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا،جس کے مطابق پاک فوج ملک کے کئی شہروں میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروائے گی

قبل ازیں سول لائنز ڈویژن میں رمضان المبارک میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اور کورونا وباء کےپیش نظر ڈویژن پولیس /پاک آرمی پاک رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا۔ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی نے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔ایس پی سول لائنز نے پاکستان آرمی پاک رینجرز اور پولیس کے جوانوں کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

خبردار،ہو جائیں تیار، وزیراعظم نے پاک فوج کو بڑا حکم دے دیا

کیا بھارت بھی میڈیا کواجازت دے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

فلیگ مارچ میں سول لائنز ڈویژن کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ڈولفن فورس نے شرکت کی۔فلیگ مارچ مسجد شہداء مال روڈ سے شروع ہو کر فیصل چوک گورنر ہاؤس،زمان پارک،کینال روڈ،علامہ اقبال روڈ پر ختم ہوا۔ اس دوران شہریوں نے پاک فوج کی گاڑیوں کو دیکھ کر پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے،

ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی کا کہنا ہے کہ عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ کورونا وباء کے حوالےسے حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں. شہری عید کی خریداری کے دوران مارکیٹس اور کاروباری مراکز پر کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں۔وبائی صورتحال میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے

Shares: