خبردار،ہو جائیں تیار، وزیراعظم نے پاک فوج کو بڑا حکم دے دیا

0
70
مشیر قومی سلامتی کے گھر "مشکوک" شخص کے گھسنے کی کوشش

خبردار،ہو جائیں تیار، وزیراعظم نے پاک فوج کو بڑا حکم دے دیا
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کو حکم دے دیا ہے کہ وہ سڑکوں پر آ جائے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج کو کہا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے آئے، اب فوج بھی پولیس کے ساتھ مدد کرے گی، کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عمل کروائے گا،ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ویکسین لیں، جو جو ملک دے سکتے ہیں وہاں سے منگوائیں گے، بھارت کے برے حالات ہیں، وہ اب کسی کو ویکسین نہین دے رہے، ویکیسن کی دنیا میں شاٹیج ہے، اگر ویکسین آ بھی جاتی ہے تو نیچے آنے میں ٹائم لگے گا، ایس اوپیز پر عمل کریں، سب سے بڑی احتیاط ماسک ہے ،اس سے آدھا مسئلہ حل ہو جاتا ہے، کمروں میں سب ماسک پہن کر بیٹھیں پولیس کی مدد پاکستانی فوج کرے گی،قوم کے ساتھ ملکر وبا کو روکیں گے، ایک سال پہلے جس طرح قوم نے ایس او پیز پر عمل کیا شاید لوگوں کو زیادہ خوف تھا اب عمل نہیں ہو رہا، اس لئے سختی کریں گے ایس او پیز پر چلنے سے شہروں کا لاک ڈاؤن ہمیں نہیں کرنا پڑے گا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے احتیاط نہ کی تو 2 ہفتوں میں ہمارے حالات بھارت جیسے ہوجائیں گے شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کویقینی بنائیں،ماسک لگانے سے آدھا مسئلہ حل ہوجاتاہے ،حالات قابو سے نکل گئے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ،بھارت جیسے حالات ہوگئے تو شہر بند کرنا پڑیں گے،ہم نے بہترین حکمت عملی سے کوروناپرقابو پایاتھا،مجھے لوگ آج کہہ رہے ہیں لاک ڈاؤن کردو، بھارت میں کیسز کی وجہ سے آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے، ہماری مساجد میں ایس او پیز پر عمل ہوا، لاک ڈاؤن اس لیے نہیں کررہا کیوں کہ غریب مزدور طبقہ متاثر ہوگا، لاک ڈاؤن کیاتو معیشت بیٹھ جائے گی ،

Leave a reply