پاک افغان سرحد پر پاک فوج کا آپریشن ، دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا

0
39

پاک افغان سرحد پر پاک فوج کا آپریشن ، دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا

باغی ٹی وی : لوئر دیر میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران ، تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ہے: –
دہشت گرد عبید اور یوسف خان ، دونوں سوات کے رہائشی ہیں۔
عبد الستار ، مردان کا رہائشی ہے . ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دستی بم بھی برآمد ہوا۔یہ دہشتگرد 2019 میں سوات میں ٹارگٹ کلنگ کے متعدد واقعات میں ملوث رہے تھے۔ ان دہشت گردوں نے پاکستان کے اندر متعدد قابل ذکر افراد کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا ،

تاہم پاک فوج نے آپریشن کر کے ان کو ہلاک کردیا ہے .۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کے لئے ان کی مکمل حمایت کا عزم کیا

Leave a reply