پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سالگرہ اس مرتبہ صرف ان کے لیے نہیں بلکہ تمام کرکٹ شائقین کے لیے یادگار اور بہت ہی غیرمعمولی بن سکتی ہے جبکہ بابر اعظم 15 اکتوبر کو اپنی 29 ویں سالگرہ منائیں گے جبکہ اسی روز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ بھی ممکن ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈ کپ شیڈول فائنل کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیج دیا ہے جس کے بعد اب ورلڈ کپ کا فائنل شیڈول رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔

آئی سی سی نے فیڈ بیک کے لیے بی سی سی آئی کا شیڈول ورلڈ کپ کھیلنے والے ممالک کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔ ورلڈکپ کا آغاز رواں سال 5 اکتوبرکو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ فائنل 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے تحت پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے اور اسی دن بابر اعظم کی سالگرہ بھی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

جبکہ ادھر دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ پر تنقیدی نشتر چلا دیئے۔ محمد عامر نے ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کے حوالے سے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے فیصلوں سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی سی سی آئی بچکانہ کام کر رہا ہے اور انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور خود کھیل کی بے عزتی نہیں کرنی چاہیے۔ تاہم خیال رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کے لیے پاکستان جانے سے انکار کیا ہوا ہے، پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا تھا لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی اس پر عمل کرنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتا۔

Shares: