پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا عمان کی بندرگاہ کا دورہ
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے عمان کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ کیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صلالہ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ کمانڈنگ آفیسر پی این ایس عالمگیر نے سدرن نیول کمانڈر اور ڈپٹی کمانڈر 11 انفنٹری بریگیڈ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دورے کے آخری مرحلے میں پی این ایس عالمگیر اور عمانی بحریہ کے جہاز کے درمیان باہمی مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا . دورے کے اختتام پر پی این ایس عالمگیر نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کردیا ،پاک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مضبوط دوستانہ تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔
پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں
پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب
پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ
پاک بحریہ، ریئرایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کےعہدے پرترقی
پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے مستعد اور ہمہ وقت تیار،نیول چیف کا اعلان
پی این ایس عالمگیر بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے ضمن میں تعینات ہے۔
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار
مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ