پاک نیوی کے سربراہ کا رومانیہ کا دورہ، کس کس سے ہوئی ملاقات؟
پاک نیوی کے سربراہ کا رومانیہ کا دورہ، کس کس سے ہوئی ملاقات؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف کی رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور کمانڈر رومانین نیوی سے الگ الگ خصوصی ملاقاتیں ہوئیں،نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر رومانین نیوی نے سربراہ پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال کیا
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق امیرالبحر کو چاک و چوبند دستے نے روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔
پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں
پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب
مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ
پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بعد ازاں نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ امیرالبحر کو ڈیمن شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔