وفاقی وزیر ریلوے اورہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی اکنامی کلاس اورپی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرویڈیو پیغام میں وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز پر کرایوں میں 10 فی صد رعایت دی جائے گی کرایوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا اور فی الحال یہ رعایت اگلے 30 روز کے لیے ہے۔
پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آٸ اے کی اندرون ملک تمام پروازوں پر کرایوں میں 10 فی صد رعایت کا اعلان
انشا اللّٰہ آج رات بارہ بجے کے بعد عملدرآمد شروع ھو جائیگا pic.twitter.com/qzt2foOvmR
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 16, 2022
سعد رفیق نے مزید کہا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لئے ہوگا کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔
پاکستان ہیومن رائٹس کا سندھ میں نسلی اورسیاسی تناؤ میں اضافے پر تشویش کا اظہار
وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ اپنے مسافروں تک منتقل کرنے کے لیے کرایوں میں رعایت کا فیصلہ کیا گیا۔