پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ آج کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں آج مدمقابل ہوں گے، قومی ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔

چین نے بچوں پر پابندی لگادی

قومی ٹیم میں تیسرے میچ کے لیے تین تبدیلیوں کا امکان ہے، فخر زمان اور آصف علی کی جگہ امام الحق اور خوشدل شاہ اور فاسٹ بولر عرفان کی جگہ موسیٰ یا محمد حسین کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا پاکستان سے نمبر ایک رینکنگ تو نہیں چھین سکتا ہے لیکن سیریز جیتنے کے لیے آسٹریلیا کو فیوریٹ قرار دیا جارہا ہے۔

ہائی کورٹ کی وارننگ کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

آسٹریلوی ٹیم میں طویل قامت فاسٹ بولر بلی اسٹین لیک اور شان ایبٹ کی شمولیت کا امکان ہے، ایبٹ کی گیند سے پانچ سال قبل فلپ ہیوز کی ہلاکت ہوئی تھی، ایبٹ اس کے بعد سے پہلی بار انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، اسٹیو اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا، ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب بے نتیجہ رہا تھا۔

ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ: آصف کی عمدہ کارکردگی جاری، کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Shares: