پاکستان عوامی تحریک کے انٹر پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری

0
71

پاکستان عوامی تحریک کے انٹر پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے انٹراپارٹی الیکشن کی تکمیل تک تنظیم نو کا عمل بھی معطل رہے گا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خرم نواز گنڈاپور نے ایک مراسلہ کے ذریعے انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد تمام تنظیمات تحلیل کر دیں ،30اگست سے پارٹی الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کا اجراء کرے گا ۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن مرتضیٰ علوی کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی حتمی لسٹیں 19ستمبر 2021 ء کو جاری ہوں گی جبکہ پولنگ 19ستمبر کو پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہوگی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کی تکمیل تک تنظیمی معاملات سیکرٹری کوآرڈینیٹرز اور کوآرڈینیٹرز انجام دیں گے۔

خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ انٹراپارٹی الیکشن کی تکمیل تک تنظیم نو کا عمل بھی معطل رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے انٹراپارٹی الیکشن کے لیے الیکشن کمشن آف پاکستان کے رولز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن کمشن مقرر کر دیا تھا جس کے مطابق رانا فیاض احمد خان سربراہ، غلام مرتضیٰ علوی سیکرٹری، سیدامجدعلی شاہ ممبر، حافظ غلام فریدممبر، جواد حامدممبر، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ ہوں گے۔

انٹرپارٹی الیکشن کے لئے پاکستان عوامی تحریک کامقرر کردہ الیکشن کمشن مرکزی اور صوبائی انتخابات کرائے گا۔

کراچی میں پی ڈی ایم کا ایک بار پھر اہم اجلاس جاری، نواز شریف بھی شریک

Leave a reply