عمران اشرف کی ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0
38

پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کی ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

باغی ٹی وی :نجی ٹی وی چینل کا سُپر ہٹ ڈرامہ رقص بسمل میں موسیٰ کا کردار نبھانے والے اداکار عمران اشرف نے شوٹنگ کے دوران فلمائی گئی ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے جاری ویڈیو میں انہیں ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ زہرا کے ملنے پر موسی نے ایک ڈانس کیا تھا جو آپ نے ٹی وی پر دیکھ لیا، جو خوشی عمران اشرف کو ہوئی تھی وہ بھی دیکھ لیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران اشرف کے ساتھ ڈرامے میں ان کے بھائی کا کردار ادا کرنے والے اداکار ثاقب مومن بھی خوب ڈانس کرتے ہیں۔

Leave a reply